• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔تین روزہ لیہ تھل میلہ کی رنگارنگ تقریبات کا آخری ایونٹ ، کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام

webmaster by webmaster
نومبر 20, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔تین روزہ لیہ تھل میلہ کی رنگارنگ تقریبات کا آخری ایونٹ  ، کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام

لیہ(صبح پا کستان)تین روزہ لیہ تھل میلہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔تحصیل چوبارہ میں سکینڈ تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ پر منعقدہ اس میلہ کے آخری روز ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجو د تھے۔لیہ تھل میلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔اس مو قع پرصوبا ئی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلا نہ، ایم این اے سید ثقلین بخاری ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،ایم پی اے قیصر عباس مگسی ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چیئر مین میو نسپل کمیٹیز حافظ جمیل احمد ، مظہر عباس مگسی ، اظہار کا لو ، ملک ریاض گرواں ، ممبران ضلع کو نسل و کو نسلرز ،رانا اعجاز سہیل ، قیصر عباس بھٹی انتظا می افسران و شہریو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیتیں لیہ تھل میلہ علاقہ کی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی بہترین کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے دور رس نتائج کے لیے عملی اقدامات اْٹھارہی ہے لیہ تھل میلہ اور تھل ڈیزرٹ ریلی اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس سے تعمیر وترقی اور روز گار کے نئے راستے کھلیں گے۔تقریب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک مثبت تفریحی سرگرمی کی کامیاب بنیاد رکھ دی گئی ہے جس سے نہ صرف علاقہ کو شناخت ملے گی بلکہ موثر سپورٹس اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اب مقامی دستکاریوں کو منڈیوں تک اپنی اشیاء لے جانے کی ضرورت نہیں بلکہ مارکیٹ خود چل کر ان کی دہلیز پرآئی ہے جہاں وہ اپنی محنت اور ہنر کا مناسب صلہ پاسکیں گے۔ ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل چوبارہ کی عوام انتہائی خوش نصیب ہے کہ یہاں ایک بین الاقوامی سطح کا ایونٹ منعقدہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ اور مکینوں کی فلاح و بہبود میں اس قسم کے ایونٹ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب سے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ نے و دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین خصوصاًڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ لیہ تھل میلہ و کے اختتامی روزمیونسپل کمیٹی چوبارہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ منعقد ہوا۔ کبڈی میچ آرمی نے واپڈا کے خلاف 28کے مقابلے میں 30پوائنٹ سے جیت لیا۔اسی طرح شوٹنگ والی کے میچ میں پنجاب پولیس ڈی جی خان فاتح رہی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے فاتح ٹیموں کے کپتانوں ودیگر کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں و انعامات تقسیم کیں۔بعدازاں نیزہ بازی ،والی بال ،کبڈی ،اسٹال ،منتظمین و دیگر نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ٹرافیاں ،شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ تھل جیپ ریلی کے لئے سکولوں کے نان سیلری بجٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے کا انکشاف ، ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ نے انکوائری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی

Next Post

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ،میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر کومنائی جائے گی: مفتی منیب الرحمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لیہ(صبح پا کستان)تین روزہ لیہ تھل میلہ کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔تحصیل چوبارہ میں سکینڈ تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ پر منعقدہ اس میلہ کے آخری روز ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجو د تھے۔لیہ تھل میلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔اس مو قع پرصوبا ئی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلا نہ، ایم این اے سید ثقلین بخاری ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، سابق صوبا ئی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،ایم پی اے قیصر عباس مگسی ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چیئر مین میو نسپل کمیٹیز حافظ جمیل احمد ، مظہر عباس مگسی ، اظہار کا لو ، ملک ریاض گرواں ، ممبران ضلع کو نسل و کو نسلرز ،رانا اعجاز سہیل ، قیصر عباس بھٹی انتظا می افسران و شہریو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیتیں لیہ تھل میلہ علاقہ کی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی بہترین کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے دور رس نتائج کے لیے عملی اقدامات اْٹھارہی ہے لیہ تھل میلہ اور تھل ڈیزرٹ ریلی اس وژن کی عملی تعبیر ہے جس سے تعمیر وترقی اور روز گار کے نئے راستے کھلیں گے۔تقریب سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک مثبت تفریحی سرگرمی کی کامیاب بنیاد رکھ دی گئی ہے جس سے نہ صرف علاقہ کو شناخت ملے گی بلکہ موثر سپورٹس اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اب مقامی دستکاریوں کو منڈیوں تک اپنی اشیاء لے جانے کی ضرورت نہیں بلکہ مارکیٹ خود چل کر ان کی دہلیز پرآئی ہے جہاں وہ اپنی محنت اور ہنر کا مناسب صلہ پاسکیں گے۔ ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل چوبارہ کی عوام انتہائی خوش نصیب ہے کہ یہاں ایک بین الاقوامی سطح کا ایونٹ منعقدہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ اور مکینوں کی فلاح و بہبود میں اس قسم کے ایونٹ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب سے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ نے و دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے لیہ تھل میلہ کے انعقاد کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین خصوصاًڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ لیہ تھل میلہ و کے اختتامی روزمیونسپل کمیٹی چوبارہ کے زیر اہتمام کبڈی میچ منعقد ہوا۔ کبڈی میچ آرمی نے واپڈا کے خلاف 28کے مقابلے میں 30پوائنٹ سے جیت لیا۔اسی طرح شوٹنگ والی کے میچ میں پنجاب پولیس ڈی جی خان فاتح رہی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے فاتح ٹیموں کے کپتانوں ودیگر کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں و انعامات تقسیم کیں۔بعدازاں نیزہ بازی ،والی بال ،کبڈی ،اسٹال ،منتظمین و دیگر نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ٹرافیاں ،شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.