لیہ(صبح پا کستان)سکینڈتھل ڈیزرٹ جیپ ریلی و لیہ تھل میلہ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔تحصیل چوبارہ میں مڈ پوائنٹ کے مقام پر محکمہ تعلیم ،ایگری کلچر ،جنگلات ،لائیوسٹاک ،صحت ،ریسکیو1122،جی سی یونیو رسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس اورسرکاری و نجی کالجز کے سٹالز سجا دیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ممبر صوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس مگسی،جنرل مینجر ٹی ڈی سی پی اسجد غنی نے مڈپو ائنٹ پر پنڈال کا معائنہ کیا اور کیے جانے والے انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی چوبارہ مظہر عباس مگسی ،اے ڈی سی آرنعیم اللہ بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر ز عابدکلیار ،صفات اللہ خان،ارشد احمد وٹو،سی ای اوزصحت ،تعلیم،میونسپل کمیٹی کے سی اوز ،صوبائی محکموں کے ضلعی افسران اس موقع پر موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ لیہ تھل میلہ کے انتظامات کرنے والے افسران اور پنڈال و سٹالز سجانے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد ،شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔جی ایم ٹی ڈی سی پی اسجد غنی نے کیے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے بے حد مسرت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ آئندہ تھل جیپ ریلی تحصیل چوبارہ سے ہی سٹارٹ ہو گی اور یہیں پر اختتام پذیرہوگی ۔