لیہ (صبح پا کستان)چیئرمین ضلع کونسل لیہ ملک عمر علی اولکھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کامطالبہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایسے غیرسنجیدہ مطالبات سے جمہوریت کمزورہوتی ہے۔مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ زراعت کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کیے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے فی ٹریکٹرخطیررقم کی سبسڈی سے 25000 ٹریکٹر شفاف قرعہ اندازی سے تقسیم کر کے سبزانقلاب کی بنیادرکھی۔آسمان سے بات کرنے والی ڈیزل پیٹرول کی قیمت کم کی گئی،کھادوں کی قیمتیں حیرت انگیزحدتک کم ہوئی۔ان اقدامات سمیت دیگراقدامات سے کا شتکاروں کوسکھ کا سانس ملا۔مخالفین کی سیاست گالم گلوچ اور الزامات تک محدود ہے۔میاں نوازشریف نے حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت کی ہے۔قوم شریف فیملی کی تضحیک کرنیکی اجازت نہیں دیگی۔نوازشریف کوسیاست سے مائنس کرنے کے خواہش مندوں کو2018میں عوام مائنس کردیگی۔آئندہ الیکشن بہتان تراشی اور خدمت کی سیاست کے دررمیان مقابلے کا الیکشن ہوگا۔پاکستان کونوازشریف کی ضرورت ہے۔شریف خاندان یا پارٹی میں دراڑڈالنے کے خواہش مند مایوس ہوں گے۔