• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کو لگام ڈالے،اصغر گوجر سا بق ایم پی اے کا پریس کا نفرنس میں مطا لبہ ،پریس کانفرنس میں شریک ہوٹل،بیکری مالکان انجمن تاجران کے خلاف پھٹ پڑے

webmaster by webmaster
نومبر 7, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کو لگام ڈالے،اصغر گوجر سا بق ایم پی اے کا پریس کا نفرنس میں مطا لبہ  ،پریس کانفرنس میں شریک ہوٹل،بیکری مالکان انجمن تاجران کے خلاف پھٹ پڑے

لیہ(صبح پا کستان)صوبائی نائب امیرجماعت اسلامی پنجاب چوہدری اصغر علی گوجر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے ضلع بھر میں خوف وہراس کابازازا گرم کررکھا ہے کسی کو کوئی پتہ نہیں انکے اختیار کیا ہیں اور ان کو کون کنٹرول کررہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار چھوٹے دکانداروں کے خلاف بے دریغ کاروائیوں کی بجائے ان فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کریں جو مضر صحت اشیاء پیدا کرکے مارکیٹ میں پھیلاتے ہیں اور ناجائز طریقہ سے دولت کماتے ہیں انہوں نے کہا فوڈ اتھارٹی کے اہلکار وں نے چھوٹے دکانداروں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے جرمانے اور دست درازیاں کی جا رہی ہیں اور لاہور کی پیشیاں ڈال کردکانداروں کے مصائب میں اضافہ کردیا گیا ہے ہم معاشرہ میں اور مارکیٹوں کے اندر مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے حق میں ہیں مگر جس طرح سے فوڈ اتھارٹی نے یہاں ادھم مچا دیا ہے اس نے ساری کاروائی کو سخت مشکوک اور ناقابل قبول بنا دیا ہے صورتحال کا المناک پہلو یہ ہے کہ اس تمام تر زیادتی والے عمل میں مقامی پولیس فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے اشارے پر دھڑا دھڑ کاروائیاں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ افراد کو بیک وقت عدالت اور کوتوال کے اختیارات ایک ساتھ نہیں دیئے جا سکتے اگر من مانیاں ختم نہ ہوئیں اور فوڈ اتھارٹی کے اہکاروں کی غنڈہ گردی جاری رہی تو لوگوں کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کسی ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی تیاری عوام اور تاجروں کے نمائندوں کو شامل کرکے بنائی جائے انہوں نے پریس کانفرنس میں ڈی سی لیہ،دی پی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیں وہ ضلع لیہ کی صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں خبر ہونا چاہیئے کہ لاہور سے آئے ہوئے کسی محکمہ کے اہلکار شہر میں جو کچھ کررہے ہیں وہ کس اختیار اور کس قانون کے تحت کررہے ہیں انہوں نے زور دیکر کہا کہ ضلع کے ذمہ دار افسران فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عوام کے نمائندوں اور تاجروں کو ایک ساتھ بتھا کرضابطہ اخلاق مرتب کریں اور وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کوئی غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاروائی نہ کریں اور چھوٹے دکانداریا بڑے دکاندار بھی مضر صحت اور ناقص اشیاء اپنی دکان پر فروخت نہ کریں اس موقع پر امیر ضلع جماعت اسلامی چوہدری منور حسین،جنرل سیکرٹری احسان اللہ محسن ،شیخ جاوید اختر،ضلع صدر الخدمت رضوان احمد خان،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کے ہر طبقہ فکر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Tags: layyah news
Previous Post

ملتان ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جبری اضافہ کر کے عوام پر پیٹرول بم گرایاگیا ۔ پی پی پی کا احتجاج

Next Post

لیہ ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ، بے روزگاری، مہنگائی، تعلیم ،صحت جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی طور پر نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، احتجاجی مظاہرین سے ضلع صدر رمضان بھلر،ضلع ڈپٹی جنرل سکرٹری شیخ بدر منیر،سٹی صدر شیخ خرم طارق،ضلع انفارمیشن سیکرٹری احسان اللہ قاضی،سینئر کارکن عبدالرحمن مانی اور ملک عاشق کھوکھرکاخطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لیہ(صبح پا کستان)صوبائی نائب امیرجماعت اسلامی پنجاب چوہدری اصغر علی گوجر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے ضلع بھر میں خوف وہراس کابازازا گرم کررکھا ہے کسی کو کوئی پتہ نہیں انکے اختیار کیا ہیں اور ان کو کون کنٹرول کررہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار چھوٹے دکانداروں کے خلاف بے دریغ کاروائیوں کی بجائے ان فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کریں جو مضر صحت اشیاء پیدا کرکے مارکیٹ میں پھیلاتے ہیں اور ناجائز طریقہ سے دولت کماتے ہیں انہوں نے کہا فوڈ اتھارٹی کے اہلکار وں نے چھوٹے دکانداروں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے جرمانے اور دست درازیاں کی جا رہی ہیں اور لاہور کی پیشیاں ڈال کردکانداروں کے مصائب میں اضافہ کردیا گیا ہے ہم معاشرہ میں اور مارکیٹوں کے اندر مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے حق میں ہیں مگر جس طرح سے فوڈ اتھارٹی نے یہاں ادھم مچا دیا ہے اس نے ساری کاروائی کو سخت مشکوک اور ناقابل قبول بنا دیا ہے صورتحال کا المناک پہلو یہ ہے کہ اس تمام تر زیادتی والے عمل میں مقامی پولیس فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے اشارے پر دھڑا دھڑ کاروائیاں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ افراد کو بیک وقت عدالت اور کوتوال کے اختیارات ایک ساتھ نہیں دیئے جا سکتے اگر من مانیاں ختم نہ ہوئیں اور فوڈ اتھارٹی کے اہکاروں کی غنڈہ گردی جاری رہی تو لوگوں کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کسی ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی تیاری عوام اور تاجروں کے نمائندوں کو شامل کرکے بنائی جائے انہوں نے پریس کانفرنس میں ڈی سی لیہ،دی پی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لیں وہ ضلع لیہ کی صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں خبر ہونا چاہیئے کہ لاہور سے آئے ہوئے کسی محکمہ کے اہلکار شہر میں جو کچھ کررہے ہیں وہ کس اختیار اور کس قانون کے تحت کررہے ہیں انہوں نے زور دیکر کہا کہ ضلع کے ذمہ دار افسران فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عوام کے نمائندوں اور تاجروں کو ایک ساتھ بتھا کرضابطہ اخلاق مرتب کریں اور وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کوئی غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاروائی نہ کریں اور چھوٹے دکانداریا بڑے دکاندار بھی مضر صحت اور ناقص اشیاء اپنی دکان پر فروخت نہ کریں اس موقع پر امیر ضلع جماعت اسلامی چوہدری منور حسین،جنرل سیکرٹری احسان اللہ محسن ،شیخ جاوید اختر،ضلع صدر الخدمت رضوان احمد خان،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کے ہر طبقہ فکر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.