چوک اعظم (صبح پا کستان)چوک اعظم شہر میں زیر زمین پانی آلودہ اور نا قابل استعمال ہوگیا ہے تمام وارڈز میں واٹر پیوریفکیشن پلانٹ لگائے جائیں تفصیل کے مطابق صدر شہری اتحاد چوک اعظم محمد عمر شاکر نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک اعظم شہر میں زیر زمین پانی آلودہ اور نا قابل استعمال ہوگیا ہے ہیپاٹائٹس سمیت شہری متعدد موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی تمام وارڈزمیں واٹر پیوریفکیشن پلانٹ لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو بلا امتیاز صاف پانی پینے کو میسر ہوانہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر دیہاتوں میں سرکاری سطح پر واٹر پیوریفکیشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں غریب متوسط طبقات کے افراد خرید کر پانی پینے پر مجبور ہیں