چوک اعظم (صبح پا کستان)گرلزمڈل سکول کے ملحقہ سرکاری رقبہ پربا اثرافراد نے بھانہ بنا دیا تعفن سے طالبات معلمات کا تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا دشوار عوامی سماجی کاروباری حلقوں کا اجتجاج حکام بالا سے فوری قبضہ گروپ سے سرکاری رقبہ واگزار کرانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلزمڈل سکول فیصل آباد روڈ نزد بستی عیسائیاں سے ملحقہ سرکاری رقبہ پربا اثرافراد نے راتوں رات قبضہ کر کے جانوروں کا بھانہ بنا دیا ہے جانوروں کے گوبر اور بد بوکے تعفن سے طالبات اور معلمات کا تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے سکول منیجمنٹ کونسل کے ممبران نے وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دیا جائے اہل محلہ سے طالبات کو ہائی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایم ایم روڈ کراس کر کے ایک سے زیادہ کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے بھر پور اجتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈی سی لیہ سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ حساس اداروں سے رپورٹ لیکر فوری قبضہ گروپ سے سرکاری رقبہ واگزار کرا کر گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے سکول کو یہ رقبہ دیا جائے