• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔جمن شاہ میں فقیر والی تا یو سی جکھڑ روڈ کا افتتاح ،لیہ تونسہ پل میگا پراجیکٹ ضلع میں معاشی ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجازاحمد اچلانہ ، ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،سید افتخار حسین گیلانی ،مہر احمد حسن کلاسرہ کا خطاب

webmaster by webmaster
اکتوبر 29, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔جمن شاہ میں فقیر والی تا یو سی جکھڑ روڈ کا افتتاح ،لیہ تونسہ پل میگا پراجیکٹ ضلع میں معاشی ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجازاحمد اچلانہ ، ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،سید افتخار حسین گیلانی ،مہر احمد حسن کلاسرہ کا خطاب

لیہ (صبح پا کستان)علاقائی تعمیر وترقی کا دارو مدار اعلی تعلیمی اداروں و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مراکزصحت اور مواصلات کا بہتر نظام بنانے سے ہی ممکن ہوتا ہے اس لیے ان تین شعبوں میں گراں قدر و دور رس نتائج کے حامل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اس بات کا عملی ثبوت ہے۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجازاحمد اچلانہ نے جمن شاہ میں فقیر والی تا یو سی جکھڑ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجتماع سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،سید افتخار حسین گیلانی ،مہر احمد حسن کلاسرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کی تعمیروترقی کے لیے لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبوں کا اجراء پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کی تکمیل کے لیے عملی پیش رفت ہے جن میں لیہ تونسہ پل ایسا میگا پراجیکٹ ضلع میں معاشی ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔مہر اعجازاحمد اچلانہ نے کہا کہ ضلع لیہ میں اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹی کیمپس ،کالجز و سکولوں کا قیام ضلع کے ہونہار قابل و محنتی نوجوانوں کے لیے اپنے گھر میں ہی پی ایچ ڈی تک تعلیم کے حصول کا موجب بنتے ہوئے ان کے لیے بہتر روز گا ر و ہنر مند ہونے کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے منفی اور انتقامی سیاست کا خاتمہ کرکے خدمت کے ذریعے انقلابی سیاست کا ڈو ل ڈالا ہے اور بلاامتیاز و بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمت کی ہے۔تقریب میں مہر غلام یاسین کلاسرہ ،اقبال کلاسرہ ،مہر فضل کلاسرہ،سید گلزار شاہ ،چوہدری جاوید ،مہر مقبول تھند،مہر سعید اچلانہ،عمران اچلانہ ومعززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ و خرد برد کرنے کا الزا م ،پٹواریوں محمد اصغر ،مہر محمد افضل، قانونگومرتضی خا ن اور سرکاری تارکو ل کو خرد برد کرنے پر سب انجینئرمحمد شہباز ،روڈ انسپکٹر محمد افضل اور چوکیدار منیر احمد کے خلاف مقدمہ درج ، محکمہ انٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں

Next Post

تاریخی ٹی 20،پاکستان نے سر ی لنکا کو36رنز سے ہراتے ہوئے وائیٹ واش کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ (صبح پا کستان)علاقائی تعمیر وترقی کا دارو مدار اعلی تعلیمی اداروں و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مراکزصحت اور مواصلات کا بہتر نظام بنانے سے ہی ممکن ہوتا ہے اس لیے ان تین شعبوں میں گراں قدر و دور رس نتائج کے حامل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اس بات کا عملی ثبوت ہے۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجازاحمد اچلانہ نے جمن شاہ میں فقیر والی تا یو سی جکھڑ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجتماع سے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ،سید افتخار حسین گیلانی ،مہر احمد حسن کلاسرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کی تعمیروترقی کے لیے لانگ ٹرم و شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبوں کا اجراء پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کی تکمیل کے لیے عملی پیش رفت ہے جن میں لیہ تونسہ پل ایسا میگا پراجیکٹ ضلع میں معاشی ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔مہر اعجازاحمد اچلانہ نے کہا کہ ضلع لیہ میں اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹی کیمپس ،کالجز و سکولوں کا قیام ضلع کے ہونہار قابل و محنتی نوجوانوں کے لیے اپنے گھر میں ہی پی ایچ ڈی تک تعلیم کے حصول کا موجب بنتے ہوئے ان کے لیے بہتر روز گا ر و ہنر مند ہونے کا سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے منفی اور انتقامی سیاست کا خاتمہ کرکے خدمت کے ذریعے انقلابی سیاست کا ڈو ل ڈالا ہے اور بلاامتیاز و بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی خدمت کی ہے۔تقریب میں مہر غلام یاسین کلاسرہ ،اقبال کلاسرہ ،مہر فضل کلاسرہ،سید گلزار شاہ ،چوہدری جاوید ،مہر مقبول تھند،مہر سعید اچلانہ،عمران اچلانہ ومعززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.