لیہ (صبح پا کستان ) معروف شاعرنسیم لیہ کی ستائیسویں برسی کے موقع پر گزشتہ شام ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی ۔جسکی نظامت میاں شمشاد حسین سرائی اور نعمان اشتیاق نے کی۔صدارتی پینل میں امان اللہ کاظم،ڈاکٹر مزمل حسین اور منظور بھٹہ شامل تھے جبکہ مہمانان،خصوصی میں مہر طفیل احمد ،ڈاکٹر حمید الفت ملغانی اور رحیم بخش بھلر شامل تھے اور تقریب کی مہمان اعزاز دخترنسیم لیہ آئینہ مثال تھیں۔ تقریب میں نسیم لیہ کی شخصیت و فن پر امان اللہ کاظم،ڈاکٹر مزمل حسین ،میاں شمشاد حسین سرائی ،شیخ اقبال حسین،صبغت اللہ بزمی،ڈاکٹر حمید الفت ملغانی، دخترنسیم لیہ آئینہ مثال نے مقالہ جات پڑھے۔تقریب میں شعرائے کرام منیر شوق،سلیم اختر ندیم،جمعہ خان عاصی ،ذیشان حیدر،قمر عباس قمر،احتشام مہار،اقبال شیخ،حنیف عاجز،خادم حسین کھوکھر،سید مجاھد حسین ،یسین سیہڑ،شفقت عابد،منشو بھٹہ،نعمان اشتیاق،شمیم سعادت گیلانی،عارش گیلانی،پروفیسر شعیب بخاری، پروفیسر طاہر مسعود مہار،تنویر نجف، عبدالقدوس ساجد،منظور بھٹہ نے اپنا کلام پڑھا ۔تقریب کے آخر پر مہر طفیل احمد وبزم محمد سلیم جونی نے آئینہ مثال کو شیلڈ پیش کی۔