لیہ(صبح پا کستان )امام حسین نے کربلامیں منفی کردارکے حامل امیدوارکوووٹ نہ دینے کادرس دیا۔ شراب نوشی صرف اسلام ہی نہیں دیگرمذاہب میں بھی حرام ہے۔ ان خیالات کااظہارممتازعالم دین مفتی احمدرضااعظمی نے ملک ظفراقبال آرائیں کی میزبانی میں مسجدحاجی والی محلہ شیخانوالہ میں منعقدہ محفل شہادت امام حسین وزین العابدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل شہادت امام حسین وزین العابدین کی صدارت مولاناحافظ محمدمبشرنے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری لیاقت علی نے حاصل کی۔ محمداسلم ساجد، عمران احمدخان، عبدالرشیدخان، شیخ کاشف سجاد، شیخ ابرار احمد، محمدصدیق پرہاراوردیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت ومنقبت پیش کیا۔مفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلامیں اپنی اوراپنے جانثاروں کی قربانی دے کریہ درس دیا ہے کہ کسی بھی بدکردارکی حکومت کوقبول نہیں کرناچاہیے۔ شراب نوشی صرف اسلام ہی نہیں دیگرمذاہب میں بھی حرام ہے۔کسی بھی مذہب میں شراب نوشی جائزنہیں ہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرمسلموں کے نا م پرجوشراب کے پرمٹ لیے جاتے ہیں وہ ملی بھگت کانتیجہ ہیں۔وفاقی وصوبائی حکومتیں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افرادکوشراب کے پرمٹ جاری کرنے پرپابندی لگاکرپاکستان سے شراب کی تیاری، خریدوفروخت اورشراب نوشی کاخاتمہ کیاجائے۔محفل شہادت امام حسین وزین العابدین میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔