• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نوازشریف خاندان عدالتوں کو جھکانے کی بجائے خود قانون کے سامنے سرنڈر ہو جائے : سینیٹر سراج الحق

webmaster by webmaster
اکتوبر 21, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نوازشریف خاندان عدالتوں کو جھکانے کی بجائے خود قانون کے سامنے سرنڈر ہو جائے : سینیٹر سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد حکومت کا فرض ہے کہ وہ ایک ملزم کی بجائے عدالتوں کے ساتھ کھڑی ہو۔ وفاقی وزرا ء کا ایک ملزم خاندان کے ساتھ عدالتوں میں جانا اور ملزموں کی صفائیاں پیش کرنا ، عدالتوں کی توہین ہے۔ حکمران ٹولہ احتساب کرنے والوں کا احتساب کرنے کے اعلان کر کے دراصل اداروں کو ڈرا دھمکا اور شور مچا کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہاہے۔ نوازشریف خاندان عدالتوں کو جھکانے کی بجائے خود قانون کے سامنے سرنڈر ہو جائے۔ عورت کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔ عورت کو تعلیم ، صحت اور معاشرے میں عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہنے کا حق ملناچاہیے۔ رائے ونڈ میں غریب خاتون کا سڑک پر بچی کو جنم دینا حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے منصورہ میں سول سوسائٹی کی مختلف آرگنائزیشنز کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کو فیوڈلز نے یرغمال بنارکھاہے۔ پاکستان میں ایک الیکشن بھی ایسا نہیں ہوا جس میں عوام کو اپنی آزاد مرضی سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق دیا گیاہو۔ موجودہ نظام صرف وڈیروں ، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لیے تخلیق کیا گیاہے۔ موجودہ سسٹم میں مرد اور عورت دونوں مظلوم ہیں۔ لوگ ووٹ ڈالتے ہیں مگر ان کے مینڈیٹ کو چوری کر لیا جاتاہے سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ 2018 ء4 کے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کا نفاذ انتہائی ضروری ہے اور اب الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ جلد از جلد آنے والے الیکشن کے لیے ضروری اقدامات اور تیاریوں کا آغاز کردے۔ ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن تک انتخابی اعتراضات سنتے رہنا کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آج تک انتخابات میں اپنی مقرر کردہ اخراجات کی حد کی پابندی کو یقینی نہیں بنایا جس کا فائدہ اٹھا کر لوٹ کھسوٹ سے بنائی گئی دولت والے اربوں کھربوں خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور غریب سیاسی کارکن منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو حکمران شاہی خاندانوں کی غلامی چھوڑ کر آزاد اور خود مختار حیثیت سے اس پورے نظام کی اوورہالنگ کرناہوگی۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان سے لوٹ کر باہر منتقل کی گئی چار سوارب ڈالر سے زائد کی قومی دولت واپس آ جائے تو نہ صرف ملکی و غیر ملکی قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں اور بجلی و گیس انتہائی ارزاں قیمت پر فراہم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پانامہ لیکس میں موجود دیگر 436 لٹیروں اور بنکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور زرداری ، مشرف اور نواز حکومتوں کا مکمل آڈٹ کروا کر قومی دولت لوٹنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر جیلوں میں بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/20-Oct-2017/662661

Tags: National News
Previous Post

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

Next Post

لیہ ۔امام حسین نے کربلامیں منفی کردارکے حامل امیدوارکوووٹ نہ دینے کادرس دیا ،کسی بھی بدکردارکی حکومت کوقبول نہیں کرناچاہیے ۔مفتی احمد رضااعظمی

Next Post

لیہ ۔امام حسین نے کربلامیں منفی کردارکے حامل امیدوارکوووٹ نہ دینے کادرس دیا ،کسی بھی بدکردارکی حکومت کوقبول نہیں کرناچاہیے ۔مفتی احمد رضااعظمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد حکومت کا فرض ہے کہ وہ ایک ملزم کی بجائے عدالتوں کے ساتھ کھڑی ہو۔ وفاقی وزرا ء کا ایک ملزم خاندان کے ساتھ عدالتوں میں جانا اور ملزموں کی صفائیاں پیش کرنا ، عدالتوں کی توہین ہے۔ حکمران ٹولہ احتساب کرنے والوں کا احتساب کرنے کے اعلان کر کے دراصل اداروں کو ڈرا دھمکا اور شور مچا کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہاہے۔ نوازشریف خاندان عدالتوں کو جھکانے کی بجائے خود قانون کے سامنے سرنڈر ہو جائے۔ عورت کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔ عورت کو تعلیم ، صحت اور معاشرے میں عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہنے کا حق ملناچاہیے۔ رائے ونڈ میں غریب خاتون کا سڑک پر بچی کو جنم دینا حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے منصورہ میں سول سوسائٹی کی مختلف آرگنائزیشنز کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کو فیوڈلز نے یرغمال بنارکھاہے۔ پاکستان میں ایک الیکشن بھی ایسا نہیں ہوا جس میں عوام کو اپنی آزاد مرضی سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق دیا گیاہو۔ موجودہ نظام صرف وڈیروں ، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لیے تخلیق کیا گیاہے۔ موجودہ سسٹم میں مرد اور عورت دونوں مظلوم ہیں۔ لوگ ووٹ ڈالتے ہیں مگر ان کے مینڈیٹ کو چوری کر لیا جاتاہے سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ 2018 ء4 کے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کا نفاذ انتہائی ضروری ہے اور اب الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ جلد از جلد آنے والے الیکشن کے لیے ضروری اقدامات اور تیاریوں کا آغاز کردے۔ ایک الیکشن کے بعد دوسرے الیکشن تک انتخابی اعتراضات سنتے رہنا کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے آج تک انتخابات میں اپنی مقرر کردہ اخراجات کی حد کی پابندی کو یقینی نہیں بنایا جس کا فائدہ اٹھا کر لوٹ کھسوٹ سے بنائی گئی دولت والے اربوں کھربوں خرچ کر کے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور غریب سیاسی کارکن منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو حکمران شاہی خاندانوں کی غلامی چھوڑ کر آزاد اور خود مختار حیثیت سے اس پورے نظام کی اوورہالنگ کرناہوگی۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان سے لوٹ کر باہر منتقل کی گئی چار سوارب ڈالر سے زائد کی قومی دولت واپس آ جائے تو نہ صرف ملکی و غیر ملکی قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں اور بجلی و گیس انتہائی ارزاں قیمت پر فراہم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پانامہ لیکس میں موجود دیگر 436 لٹیروں اور بنکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور زرداری ، مشرف اور نواز حکومتوں کا مکمل آڈٹ کروا کر قومی دولت لوٹنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر جیلوں میں بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/20-Oct-2017/662661

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.