ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ٹریفک اصولوں کی پاسدارتی کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ بات انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس خالد اقبال نے عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آگہی لیکچر دیتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ حادثات کی شرح میں اضافہ کی شرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جلد بازی اور لاپرواہی کی صورت میں انسان سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر بیٹھتا ہے اور نتیجہ حادثے کی صورت اختیار کر جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم چاک و چوبند اور محتاط انداز سے ڈرائیونگ کریں ون ویلنگ ایک خطرناک فعل ہے اس سے اجتناب کریں سینکڑوں نوجوان اس خطرناک فعل کے ذریعے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں والدین کے لیے کسی بوجھ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں جن کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہوچکی ہے وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے اس موقع پر انہوں نے غلام قادر لاشاری دیگر ٹریفک اہلکاران کے ہمراہ عوام الناس میں ٹریفک قوانین بارے چسپان پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔