لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب بھر میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے تحت صوبے بھر کے تمام شہروں میں اسلحہ کی نمائش ،جلوسوں کے روٹس میں چھتوں پر چڑھنے ،کھڑکھیاں ودروازے کھول کر کھڑنے ہونے ،چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ نو اور دس محرم الحرام کو موٹرسائیکل اور سکوٹر پر ڈبل سواری کی پابندی عائد ہوگی تاہم جلوس اور مجالس کو اس سے استثنٰی حاصل ہوگا۔