لیہ (صبح پا کستان)ڈائریکٹرتعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان ریاض الحق بھٹی نے ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا ۔جس کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ایک تعارفی ملاقات کی اور کہاکہ صحافی معاشرئے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جن کے ذریعے شہریوں کے گوناں گوں مسائل اجاگر ہوتے ہیں جو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا ایک عملی مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کے پھیلاؤ کی صورت میں صحافیوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے لیے بامقصد و معیاری اطلاعات کے فروغ کے لیے عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ سیشن نئے آنے والے صحافیوں کے لیے راہ متعین کریں گے اس لیے پریس کلب اور محکمہ تعلقات عامہ کے تعاون سے تربیتی سیشن کا آغاز کیا جائے گا اور حکومت پنجاب شعراء ،ادیبوں ،دانش وروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مختلف فلاحی پروگرامز کا آغاز کررہی ہے۔اس موقع پر عبدالحکیم شوق،انجم صحرائی،محسن عدیل ،رانا خالد شوق،ملک مقبول الہی،عبدالرحمان فریدی ،یعقوب مرزا،ظہور درانی ،احسن باجوہ ،زاہدواندر،کامران تھند،منصور احمد سکھانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے پریس کلب آنے پر مبارک باد دی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔بعدازاں ڈائریکٹر تعلقات عامہ نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کا معائنہ کیا ۔ڈسڑکٹ انفارمیشن آفیسر نثاراحمد خان ہمراہ تھے۔