پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر شنواری ٹاﺅن کے قریب نجی ہسپتال ایم ایم سی کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہسپتال کا مالک اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/29-Sep-2017/651144
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










