ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان)تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔خانہ بدوشوں کے بچوں کوسہولیات دی جائیں تو یہ بچے بھی پڑھ لکھ کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پاک آرمی نے خانہ بدوش بچوں کے لیے عمارت فراہم کرکے تعلیم سے محبت کا حق ادا کردیا ہے جس پر شکرگزار ہیں. ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زرین نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور پاک آرمی کی جانب سے ڈائیوو اڈہ ڈیرہ غازیخان کے نزدیک جپسی سکول کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا . ڈیر ہ غازیخان میں لٹریسی سکولز شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں. اس موقع پر بریگیڈیئر فیاض فاروق ، سی ای او ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ ، سماجی رہنما حنیف پتافی ، لٹریسی موبلائزرز وزیر احمد ، یاسر لاشاری او رمختار حسین سمیت دیگر موجود تھے .