سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیراعظم کی تقریرکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کاخطاب حق وصداقت پرمبنی اورکشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق تھا۔
تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کا کہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پرزوردیا، پاکستان نے ہمیشہ ہرعالمی فورم پرمسئلہ کشمیراجاگرکیا، کشمیرکی جدوجہدآزادی پرپاکستان کے اخلاقی تعاون کے شکرگزارہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت کے تمام حربے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے میں ناکام رہے،عا لمی برادری بلاتاخیرمسئلہ کشمیرکو حل کرائے،پاکستان نے ثابت کیاکہ وہ کشمیری عوام کاسچاخیرخواہ ہے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/25-Sep-2017/648759
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








