• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔مویشی منڈی ،سہولیات کا فقدان، بیوپاری گاہکوں کے منتظر،خریدار مہنگائی کے ہاتھوں مجبور،حکمران سب اچھے کی رپورٹ پر مطمئن

webmaster by webmaster
اگست 30, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔مویشی منڈی ،سہولیات کا فقدان، بیوپاری گاہکوں کے منتظر،خریدار مہنگائی کے ہاتھوں مجبور،حکمران سب اچھے کی رپورٹ پر مطمئن

لیہ(صبح پا کستان)عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں بسنے والے مختلف طبقات زندگی کے لوگ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مستقل پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ان میں کوئی تاجر ہے،سرکاری ملازم ہے یا کسی اور طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اپنے اپنے طور پر مسائل اور پریشانی میں گھرا ہو اہے لوگوں کو قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت تو دور کی بات ہے لوگ اپنے بچوں کو سادہ سی خوشی دینے سے قاصر ہیں بکر منڈی میں آئے ہوئے مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سروے میں اپنے تاثرات کچھ اس طرح بیان کئے ہیں بیوپاری نذر حسین ہانس نے کہا کہ پورا سال جانوروں کی خدمت کرتے ہیں کہ منڈی میں جاکر جانور کے معا وضہ کے ساتھ ساتھ خدمت کا صلہ منافع کی شکل میں ملے گا لیکن اس مرتبہ تو حالت انتہائی عجیب ہے کہ منافع تو دور کی بات ہے اصل زر کی واپسی خطرہ میں نظر آرہی ہے لوگ جانور کو دیکھ کر اور اسکی قیمت سن کر چلے جاتے ہیں،مویشی منڈی میں حکومت کی طرف سے بیوپاریوں کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں،انسانوں اور جانوروں کیلئے کسی قسم کے سائے اور صاف پانی کا انتظام نہیں ہے ہر جانور پر حکومت ٹیکس وصول کررہی ہے اس کے متبادل کچھ نہیں دیا جا رہا ،بیوپاری غلام عباس کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو اللہ ختم کرے مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا کوئی بھی شخص جانور ہی نہیں خرید رہا،بیوپاری محمد بخش نے کہا کہ بچھڑا جو آپ دیکھ رہے ہیں اس کی تین سال خدمت کی روزانہ کی بنیاد پر اس کو چوکر،ونڈا و دیگر صحت مند کرنے والی اشیاء استعما ل کرائی ہیں کہ منڈی پر جاکر اس کے دام وصول کریں گے لوگ آتے ہیں اس کی خوبصورتی کی تعریف کر تے ہیں رقم پوچھ کر چلے جاتے ہیں لیتا کوئی نہیں،محمد نذیر نے کہا کہ اپنا اور جانور کا روزانہ کا خرچہ تقریباًایک ہزار ہو جاتا ہے لوگ جانوروں کو آکر دیکھتے ہیں قیمت سن کر خریداری نہیں کر تے اور چلے جاتے ہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس سا ل لوگ قربانی نہیں کریں گے ،خریدار میاں محمد علی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس کی پالسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بجلی مہنگی،اشیاء خورو نوش مہنگے،اب منڈی مویشی میں جانوروں کی قیمیں آسمان کو چھو رہے ہیں سفید پوش لوگ ہیں بچوں کو کسی بھی قسم کی خوشی دینے سے قاصر ہیں بکرا کی قیمت 20ہزار سے کم نہیں اورگائے ،بھینس بچھڑا کی قیمت سن کر تو غشی کے دورے ہونے لگتے ہیں،محمد عثمان نے کہا کہ بس جینا محال ہے اس عید قربان پر تو گوشت کا انتظار کریں گے کہ کہیں سے آجائے،اختر عباس،غلام قاسم۔غلام حر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی نے جانوروں کی بجائے ہمیں ذبح کر دیا ہے جانور کی خریداری ہمارے بس سے باہر ہے ،محکمہ تعلیم کے اہلکار حاجی ذیشان نے کہا کہ موجودہ تنخواہ میں قربانی کیلئے جانور خریدنا ناممکن ہے بچوں کو صبر شکر کا کہا ہے کہ اس سال قربانی نہیں کر سکتے،بیوپاری نور محمد ،مظہر کنویرا نے کہا کہ کہ پورا سال جانور کی دیکھ بھال اور اس کی تیاری میں بہت رقم خرچ کی ہے ابتدائی دنوں میں جانور کی بہت قیمت مانگی جب منڈی کے حالات اور خریدار کی قوت خرید دیکھی تو جانور کی قیمت میں کمی کر دی لکن اس قیمت پر بھی جانور فروخت نہیں ہو رہا ،سکول ٹیچر محمد افتخار،محمد فرقان نے کہا کہ ہر سال چھوٹے جانور کی قربانی کر تا تھا لیکن اس سال مہنگائی نے ایسی حالت بنا دی ہے کہ اب تو کسی قسم کی خوشی نہیں خرید سکتے،چھوٹے بچوں میں بہت مایوسی کی فضا پھیل رہی ہے حکومت کو سوچنا چاہئے کہ عوام کی حالت کو سدھارنے والی پالیسیاں بنائیں،بیوپاری ادریس خان نے کہا کہ اس منڈی میں جانور لے کر آئے تھے منڈی میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں نہ انسانوں کیلئے اور نہ ہی جانوروں کیلئے بڑی امیدیں وابستہ کر کے آئے تھے لیکن گاہکی بھی بالکل نہیں 20جانور لیکر آئے تھے جن میں سے 2فروخت ہوئے ہیں 18جانور ابھی تک موجود ہیں دو جانور اخراجات کر نے کیلئے بیچے ہیں جانوروں اور ملازمین پر روزانہ تین سے چار ہزار روپے خرچ ہو جاتے ہیں ،زاہد ریاض نے کہا کہ اس سال قربانی کرنا انتہائی مشکل ہے اجتماعی قربانی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ بھی استطاعت سے زائد ہے لیکن شامل ہو رہے ہیں،مہر فیض رسول نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے اب جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ بھی اسی مہنگائی کا تسلسل ہے جسکی وجہ سے ہم جیسے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہو ا ہے۔ عظیم بخش،عاشق حسین،منظور حسین نے کہا کہ منڈی میں جانور خرید کر نے آئے تھے لیکن یہاں آکر ان کی قیمتوں کا سن کر پریشان ہو گئے ہیں کہ یہ جانور ہماری قوت خرید سے زیادہ ہیں ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ نئے بھر تی ہونے والے ایجوکیٹرز ، اے ای اوز کی ٹریننگ کاعمل مکمل ، ڈیوٹی بہترین انداز سے سرانجا م دے کر تعلیمی ماحول کو بہتر بنائیں،سی ای او ایجوکیشن

Next Post

بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار ،ڈی آئی جی سعود عزیزاورایس پی راول ٹائون خرم شہزاد کو 17،17سال قید کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ(صبح پا کستان)عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں بسنے والے مختلف طبقات زندگی کے لوگ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مستقل پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ان میں کوئی تاجر ہے،سرکاری ملازم ہے یا کسی اور طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اپنے اپنے طور پر مسائل اور پریشانی میں گھرا ہو اہے لوگوں کو قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت تو دور کی بات ہے لوگ اپنے بچوں کو سادہ سی خوشی دینے سے قاصر ہیں بکر منڈی میں آئے ہوئے مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سروے میں اپنے تاثرات کچھ اس طرح بیان کئے ہیں بیوپاری نذر حسین ہانس نے کہا کہ پورا سال جانوروں کی خدمت کرتے ہیں کہ منڈی میں جاکر جانور کے معا وضہ کے ساتھ ساتھ خدمت کا صلہ منافع کی شکل میں ملے گا لیکن اس مرتبہ تو حالت انتہائی عجیب ہے کہ منافع تو دور کی بات ہے اصل زر کی واپسی خطرہ میں نظر آرہی ہے لوگ جانور کو دیکھ کر اور اسکی قیمت سن کر چلے جاتے ہیں،مویشی منڈی میں حکومت کی طرف سے بیوپاریوں کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں،انسانوں اور جانوروں کیلئے کسی قسم کے سائے اور صاف پانی کا انتظام نہیں ہے ہر جانور پر حکومت ٹیکس وصول کررہی ہے اس کے متبادل کچھ نہیں دیا جا رہا ،بیوپاری غلام عباس کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو اللہ ختم کرے مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا کوئی بھی شخص جانور ہی نہیں خرید رہا،بیوپاری محمد بخش نے کہا کہ بچھڑا جو آپ دیکھ رہے ہیں اس کی تین سال خدمت کی روزانہ کی بنیاد پر اس کو چوکر،ونڈا و دیگر صحت مند کرنے والی اشیاء استعما ل کرائی ہیں کہ منڈی پر جاکر اس کے دام وصول کریں گے لوگ آتے ہیں اس کی خوبصورتی کی تعریف کر تے ہیں رقم پوچھ کر چلے جاتے ہیں لیتا کوئی نہیں،محمد نذیر نے کہا کہ اپنا اور جانور کا روزانہ کا خرچہ تقریباًایک ہزار ہو جاتا ہے لوگ جانوروں کو آکر دیکھتے ہیں قیمت سن کر خریداری نہیں کر تے اور چلے جاتے ہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اس سا ل لوگ قربانی نہیں کریں گے ،خریدار میاں محمد علی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس کی پالسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بجلی مہنگی،اشیاء خورو نوش مہنگے،اب منڈی مویشی میں جانوروں کی قیمیں آسمان کو چھو رہے ہیں سفید پوش لوگ ہیں بچوں کو کسی بھی قسم کی خوشی دینے سے قاصر ہیں بکرا کی قیمت 20ہزار سے کم نہیں اورگائے ،بھینس بچھڑا کی قیمت سن کر تو غشی کے دورے ہونے لگتے ہیں،محمد عثمان نے کہا کہ بس جینا محال ہے اس عید قربان پر تو گوشت کا انتظار کریں گے کہ کہیں سے آجائے،اختر عباس،غلام قاسم۔غلام حر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی نے جانوروں کی بجائے ہمیں ذبح کر دیا ہے جانور کی خریداری ہمارے بس سے باہر ہے ،محکمہ تعلیم کے اہلکار حاجی ذیشان نے کہا کہ موجودہ تنخواہ میں قربانی کیلئے جانور خریدنا ناممکن ہے بچوں کو صبر شکر کا کہا ہے کہ اس سال قربانی نہیں کر سکتے،بیوپاری نور محمد ،مظہر کنویرا نے کہا کہ کہ پورا سال جانور کی دیکھ بھال اور اس کی تیاری میں بہت رقم خرچ کی ہے ابتدائی دنوں میں جانور کی بہت قیمت مانگی جب منڈی کے حالات اور خریدار کی قوت خرید دیکھی تو جانور کی قیمت میں کمی کر دی لکن اس قیمت پر بھی جانور فروخت نہیں ہو رہا ،سکول ٹیچر محمد افتخار،محمد فرقان نے کہا کہ ہر سال چھوٹے جانور کی قربانی کر تا تھا لیکن اس سال مہنگائی نے ایسی حالت بنا دی ہے کہ اب تو کسی قسم کی خوشی نہیں خرید سکتے،چھوٹے بچوں میں بہت مایوسی کی فضا پھیل رہی ہے حکومت کو سوچنا چاہئے کہ عوام کی حالت کو سدھارنے والی پالیسیاں بنائیں،بیوپاری ادریس خان نے کہا کہ اس منڈی میں جانور لے کر آئے تھے منڈی میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں نہ انسانوں کیلئے اور نہ ہی جانوروں کیلئے بڑی امیدیں وابستہ کر کے آئے تھے لیکن گاہکی بھی بالکل نہیں 20جانور لیکر آئے تھے جن میں سے 2فروخت ہوئے ہیں 18جانور ابھی تک موجود ہیں دو جانور اخراجات کر نے کیلئے بیچے ہیں جانوروں اور ملازمین پر روزانہ تین سے چار ہزار روپے خرچ ہو جاتے ہیں ،زاہد ریاض نے کہا کہ اس سال قربانی کرنا انتہائی مشکل ہے اجتماعی قربانی میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ بھی استطاعت سے زائد ہے لیکن شامل ہو رہے ہیں،مہر فیض رسول نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے اب جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ بھی اسی مہنگائی کا تسلسل ہے جسکی وجہ سے ہم جیسے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہو ا ہے۔ عظیم بخش،عاشق حسین،منظور حسین نے کہا کہ منڈی میں جانور خرید کر نے آئے تھے لیکن یہاں آکر ان کی قیمتوں کا سن کر پریشان ہو گئے ہیں کہ یہ جانور ہماری قوت خرید سے زیادہ ہیں ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.