لیہ(صبح پا کستان)نئے بھر تی ہونے والے ایجوکیٹرز ، اے ای اوز کی ٹریننگ کاعمل مکمل ، کل سے ڈیوٹیاں سنبھالیں گے۔ضلع لیہ میں نئے بھر تی ہونے والے2536 ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کاعمل مکمل ہو گیا۔ٹریننگ کے آخری روز تمام 28 سنٹرز پر تقریبات کاا نعقاد گیا۔ تقریبا ت کے موقع پر بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز نے سیکھنے کے عمل کے تجربات بیان کیا۔ایجوکیٹرز نے اس بات کا عزم کیا کہ ضلع لیہ میں لٹریسی ریٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کریں گے۔ضلع لیہ میں بھرتی ہونیوالے 66اے ای اوز کی ٹریننگ کا عمل بھی گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا۔ آخری روز ماڈل ہائی سکول لیہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن شوکت علی شیروانی نے کہا کہ اے ای اوز اپنی ڈیوٹی بہترین انداز سے سرانجا م دے کر تعلیمی ماحول کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اے ای او ز کی ڈیوٹی سے لیہ میں لٹریسی ریٹ میں اضافہ اور پنجاب میں تعلیمی حوالے سے لیہ نمایاں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔تقریب سے پرنسپل ماڈل ہائی سکول لیہ غلام فاروق علوی، چوہدری شرافت علی بسرا، آصف دورانی،میڈیم راشدہ شرف ، ڈپٹی ڈی ای او وومن شاہینہ عزیز، ، رانا سلطان محمود اختر ایس نے بھی خطاب کیا۔۔ تقریب کے آخری میں اے ای اوز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔