• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار ،ڈی آئی جی سعود عزیزاورایس پی راول ٹائون خرم شہزاد کو 17،17سال قید کا حکم

webmaster by webmaster
اگست 31, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار ،ڈی آئی جی سعود عزیزاورایس پی راول ٹائون خرم شہزاد کو 17،17سال قید کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک )عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ،ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاﺅن خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17،17سال قیدکی سزا سنا دی گئی ،دونوں مجرموں کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے عدالت نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیاجبکہ سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئے، دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیاجن میں رفاقت،حسنین،اعتزاز شاہ ،شیر زمان اور رشید اعوان شامل ہیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سنا یاجس کے بعد خرم شہزاد اور سعود عزیز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔اس قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے میں نامزد 2پولیس افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی اور گرفتار 5ملزموں کو بھی بیرکس سے نکالنے کا حکم دیا ۔

سابق ڈی آئی جی سعود عزیز پر الزام تھا کہ نہ صرف اُنھوں نے بینظیر بھٹو کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسر اور اہلکاروں کو واقعے سے قبل اس جگہ سے کورال چوک جانے کو کہا بلکہ راولپنڈی جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر مصدق کو بینظیر کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرنے دیا تھا جبکہ سابق ایس پی خرم شہزاد پر الزام تھا کہ انھوں نے اس واقعے کے کچھ دیر بعد ہی جائے حادثہ کو دھونے کا حکم دیا تھا جس سے اہم ثبوت ضائع ہوئے۔دونوں پولیس افسران کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔

بے نظیر بھٹو قتل کے بعد ابتدائی طور پر جنوری اور فروری 2008 میں پولیس نے اس قتل میں ملوث پانچ ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، حسنین گل، رفاقت حسین اور قاری عبدالرشید کو ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔دوران تفتیس ملزمان حسنین گل اور رفاقت حسین نے تسلیم کیا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش سات افراد نے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما بیت اللہ محسود کے ساتھ مل کر تیار کی تھی۔ان سات افراد میں صوابی کے نادر خان عرف قاری اسماعیل، وزیرستان کے نصراللہ عرف احمد، عبیدالرحمن عرف نعمان عرف عثمان، مہمند ایجنسی کے عبداللہ عرف صدام، فیض محمد، جنوبی وزیر ستان کے اکرام اللہ محسود اور سعید عرف بلال شامل تھے۔اس دوران پاکستان میں اگست 2009 میں اس مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کو سونپ دی گئیں جس نے 2010 سے 2012 کے دوران چھ نامکمل چالان عدالت میں پیش کیے۔ان چالانوں میں ایف آئی اے نے اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں پہلے راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن ایس پی خرم شہزاد اور پھر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھی ملزم نامزد کر دیا جنھیں بعد ازاں عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا۔اگست 2013 میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف اور دونوں پولیس افسران سمیت سات ملزمان پر بینظیر قتل کیس میں فردِ جرم عائد کی جبکہ آٹھویں ملزم اعتزاز شاہ کا مقدمہ ان کے نابالغ ہونے کی وجہ سے الگ سننے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم آج کے فیصلے میں عدالت نے پانچ ملزموں کو بری اور دو پولیس افسران کو 17، 17سال قید کی سزا سنائی جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبطی کا حکم دے دیا ہے۔
source.. http://dailypakistan.com.pk/national/31-Aug-2017/635875

بینظیر بھٹو قتل کیس پر وکلا کے دلائل مکمل، انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک)انسداد دہشتگرد ی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسدددہشتگردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے،کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ،بینظیر بھٹو قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ، مقدمے کے 141 گواہان میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں ۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/30-Aug-2017/635254

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔مویشی منڈی ،سہولیات کا فقدان، بیوپاری گاہکوں کے منتظر،خریدار مہنگائی کے ہاتھوں مجبور،حکمران سب اچھے کی رپورٹ پر مطمئن

Next Post

خوشبوئے قلم :- بتوں کی پرستش سے مجسموں کی نمائش تک – محمدصدیق پرہار

خوشبوئے قلم :- بتوں کی پرستش سے مجسموں کی نمائش تک - محمدصدیق پرہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک )عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ،ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاﺅن خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17،17سال قیدکی سزا سنا دی گئی ،دونوں مجرموں کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے عدالت نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیاجبکہ سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئے، دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیاجن میں رفاقت،حسنین،اعتزاز شاہ ،شیر زمان اور رشید اعوان شامل ہیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سنا یاجس کے بعد خرم شہزاد اور سعود عزیز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔اس قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے میں نامزد 2پولیس افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی اور گرفتار 5ملزموں کو بھی بیرکس سے نکالنے کا حکم دیا ۔

سابق ڈی آئی جی سعود عزیز پر الزام تھا کہ نہ صرف اُنھوں نے بینظیر بھٹو کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسر اور اہلکاروں کو واقعے سے قبل اس جگہ سے کورال چوک جانے کو کہا بلکہ راولپنڈی جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر مصدق کو بینظیر کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرنے دیا تھا جبکہ سابق ایس پی خرم شہزاد پر الزام تھا کہ انھوں نے اس واقعے کے کچھ دیر بعد ہی جائے حادثہ کو دھونے کا حکم دیا تھا جس سے اہم ثبوت ضائع ہوئے۔دونوں پولیس افسران کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔

بے نظیر بھٹو قتل کے بعد ابتدائی طور پر جنوری اور فروری 2008 میں پولیس نے اس قتل میں ملوث پانچ ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، حسنین گل، رفاقت حسین اور قاری عبدالرشید کو ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔دوران تفتیس ملزمان حسنین گل اور رفاقت حسین نے تسلیم کیا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش سات افراد نے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما بیت اللہ محسود کے ساتھ مل کر تیار کی تھی۔ان سات افراد میں صوابی کے نادر خان عرف قاری اسماعیل، وزیرستان کے نصراللہ عرف احمد، عبیدالرحمن عرف نعمان عرف عثمان، مہمند ایجنسی کے عبداللہ عرف صدام، فیض محمد، جنوبی وزیر ستان کے اکرام اللہ محسود اور سعید عرف بلال شامل تھے۔اس دوران پاکستان میں اگست 2009 میں اس مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کو سونپ دی گئیں جس نے 2010 سے 2012 کے دوران چھ نامکمل چالان عدالت میں پیش کیے۔ان چالانوں میں ایف آئی اے نے اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں پہلے راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن ایس پی خرم شہزاد اور پھر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بھی ملزم نامزد کر دیا جنھیں بعد ازاں عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا۔اگست 2013 میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف اور دونوں پولیس افسران سمیت سات ملزمان پر بینظیر قتل کیس میں فردِ جرم عائد کی جبکہ آٹھویں ملزم اعتزاز شاہ کا مقدمہ ان کے نابالغ ہونے کی وجہ سے الگ سننے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم آج کے فیصلے میں عدالت نے پانچ ملزموں کو بری اور دو پولیس افسران کو 17، 17سال قید کی سزا سنائی جبکہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبطی کا حکم دے دیا ہے۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/national/31-Aug-2017/635875

بینظیر بھٹو قتل کیس پر وکلا کے دلائل مکمل، انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک)انسداد دہشتگرد ی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسدددہشتگردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے،کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ،بینظیر بھٹو قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ، مقدمے کے 141 گواہان میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں ۔ source... http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/30-Aug-2017/635254

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.