لیہ ( صبح پا کستان ) چوک اعظم میں موٹرسائیکل ڈکیتی کا مبینہ وقوعہ بے نقاب ، جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج ،موٹر سائیکل بھی برآمد
ترجمان پولیس عرفان فیض کے مطابق علاقہ تھانہ چوک اعظم میں ڈکیتی کا کوئی وقوعہ نہیں ہوا بلکہ سعیداللہ نامی شہری نے ڈکیتی کے وقوعہ کا ڈرامہ کیا اور مقامی پولیس کو جھوٹی اطلاع دی کہ نا معلوم اشخاص نے اس سے موٹر سائیکل ،50ہزار روپے چھین لیے پولیس نے اطلاع پر فوری رسپانس کیا اور وقوعہ کی تحقیق کی جس کیلئے ایس ایچ او چوک اعظم وسیم اکبر لغار ی نے مواصلاتی ریکارڈسمیت مختلف زاویوں سے تحقیق کی اور مذکورہ شخص کی مواصلاتی ریکارڈ کے ذریعے لوکیشن بھی معلوم کی گئی تو سامنے آیا کہ مذکورہ شہری خود ارتکاب جرم کی غرض سے گیا اور اپنے مقاصد میں ناکامی پر موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ آیا مذکورہ شہری کا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ جھوٹی اطلاع دینے پر سعیداللہ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 203،25-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس ورک کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر دیا گیا جس کے انتہائی مفید نتائج سامنے آرہے ہیں