لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں انسدا د ڈینگی کے لیے فوگنگ سپرئے اور سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کے ذریعے آگہی مہم شروع کر دی گئی ہے،ان ڈور اورآوٹ ڈور سروئے ٹیموں کی نگرانی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مرکزی ڈینگی کنٹرول روم میں کارکردگی رپورٹس مرتب کی جارہی ہیں ۔یہ بات سی ای اوصحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے کنٹرول روم معائنہ کے موقع پرکہی ۔اس موقع پر فوکل پرسن اور انچارج ڈینگی بریگیڈمحمد اکرم خان و قمرعباس نے فوگنگ سپرئے ،جوہڑوں میں دوائی ڈالنے اور آگہی مہم کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا۔ بعدازاں سی ای اوصحت نے کوٹ سلطان اور پہاڑ پور کے علاقوں میں فوگنگ سپرئے کا معائنہ کیا۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









