لیہ ( صبح پا کستان ) انسدادِ ملاوٹ مہم کے تحت ا سسٹنٹ کمشنر عابد کلیار کا اچانک معائنہ غیر معیاری اشیاء خوردو نوش اور ناقص صفائی پر تین ہو ٹل سیل کر کے متعدد دکانوں سے اشیاء کے نمونے حاصل کرنے کے بعد تجریہ کے لیے لیبارٹی بھیجوادیئے گے۔
تفصیل کے مطابق انسدادِ ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں ا سسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے ہوٹلز ،بیکریوں ، کریانہ سٹوروں کھانے پینے کے سٹالزکا معائنہ کیا جن میں المہ واٹر فیکٹری ، گلبرگ ہوٹل، اکبر سموسہ اینڈ بریانی شاپ ،ایونٹس ہوٹل ، سیلبریشن ہوٹل و دیگر شامل ہیں سے اشیا ء خورد و نوش کے نمونے حاصل کیے گئے اور ناقص و غیر معیاری اشیاء رکھنے پر ایونٹس ہوٹل سیلبریشن ہوٹل ،اکبر سموسہ اینڈ بریانی شاپ کو سیل کر دیے گے۔
A.Cلیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ایس او پی کے مطابق صفائی و تازہ معیاری اشیاء فروخت کی جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔