لیہ (صبح پا کستان)معاشرے کے کم آمدنی والے افراد کی مالی امداد کے ذریعے انہیں مستفید کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی اپناحصہ ڈال کر ایسے افراد کی مالی مشکلات کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں جس کے لیے پنجاب بیت المال کافورم بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے پنجاب بیت المال کے تحت مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں چیئرمین پنجاب بیت المال چودھری زاہدعزیزگجر ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین چودھری سمیراشرف،سیدالطاف حسین شاہ ،ممبران چودھری عرفان احمد، غزالہ اعجازخان ،حلیمہ خان،حامد خان،محمد اکرم شہزاد ،مہر احمد بخش کلاسرہ کے علاوہ مستحقین کی کثیرتعداد موجو دتھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین زاہد عزیز گجر نے کہا کہ پنجاب بیت المال کمیٹی مستحقین کی مالی امداد کے لیے مختلف پروگرامز کے ذریعے سرگرم عمل ہے اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے درست مستحق افراد کی تلاش کے لیے کمیٹی کے تمام ممبران کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و سیکرٹری کمیٹی ظفر اقبال کھارا نے کہا کہ مجموعی طورپر 800مستحقین کی درخواستیں اراکین کے ذریعے موصول ہوئیں تھیں جن میں سے 200کی سیکروٹنی کاعمل مکمل کرکے 107مستحقین میں مالی امداد،18میں جہیز فنڈ،20کو تعلیمی وظائف جبکہ 28معذور افراد شامل ہیں کو مالی امداد کے چیکس دیے جارہے ہیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین زاہد عزیز گجر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفراقبال کھارا ،مہر احمد بخش کلاسرہ،غزالہ اعجازخان ،حامد خان،محمد اکرم شہزاد اور چودھری سمیراشرف نے مستحقین مرد و خواتین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔