لیہ(صبح پا کستان)ضلع بھر ہیلتھ ویک کا افتتاح،ہیلتھ ویک کے دوران مکمل سکریننگ،فزیکل پیمائش،ہیپاٹائٹس،ملیریا ودیگر ٹیسٹ کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،تحصیل لیول ،رورل ہیلتھ سنٹرز میں کاؤنٹرز لگا دئے گئے،ڈائریکٹر پنجاب ایم اینسی ایچ پروگرام ڈاکٹر مختیار حسین سید کا ضلع کے مختلف ہسپتالوں کا معائنہ،رورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ میں ہیلتھ ویک کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل نے کیا ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر جمن شاہ میں چیئرمین یونین کونسل مہر احمد حسن کلاسرہ نے ربن کاٹ کا ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا اس دوران ڈائریکٹر پنجاب ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر مختیار حسین سید نے ہیلتھ ویک کے لئے لگائے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہیلتھ ویک کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،رورل ہیلتھ سنٹرز میں ہیلتھ ویک کے تحت کاؤنٹرز لگائے گئے ہیں جن پر ملیریا،ہیپٹائٹس بی،سی ،فزیکل پیمائش،و دیگر ضروری ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اس دوران کسی بھی متاثر کا ہیپٹائٹس بی ،سی پازیٹو آجاتا ہے ہے اس کو اس ضلع کے متعقلہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھیج کر دیگر مکمل ٹیسٹ کرنے کے بعد مفت علاج معالجہ شروع کردیا جا تا ہے اور مریض کی آن لائن انٹری کردی جاتی ہے اس کے بعد اس مریض کو اس کے گھر ادویات میہا کردی جاتی ہیں اور جو لوگ اس موذی مرض سے محفوظ ہوتے ہیں تو ان کی فری ویکسی نیشن کردی جاتی ہے