لیہ (صبح پا کستان) ملک بھرکی طرح ضلع لیہ میں یوم شہداء پولیس کے قومی دن کے سلسلہ میں پولیس لائین میں تقریب کاانعقادہوا۔اس موقع پرصوبائی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہراعجازاحمداچلانہ ،ڈپٹی کمشنرواجدعلی شاہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنعیم اللہ بھٹی ،ڈی ایس پی سعادت اللہ چوہان نے یادگارشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی اورشہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی گئی۔پولیس کے چاک وچوبنددستے نے اس موقع پرشہداء کوسلامی پیش کی اورقومی ترانہ ومارچ پاسٹ پیش کیاگیا۔پولیس لائن میں یوم شہداء پولیس کے حوالے پُروقارتقریب میں،آئی جی پنجاب کا خصوصی ویڈیوخطاب دکھایاگیا۔یادگارشہداء پر سلامی ،مقامی سکول کے بچوں نے ٹیبلوپیش کیا،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھرکی طرح ضلع لیہ میں بھی شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس کے حوالے سے پولیس لائن لیہ میں پُروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں وزیرقدرتی آفات مہراعجازاحمد اچلانہ ،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمداشفاق ، سردارشہاب الدین خان سیہڑ،ڈپٹی کمشنرلیہ سید واجدعلی شاہ ، ایڈیشنل سیشن جج ظفراللہ خان،سپرنٹنڈنٹ جیل ملک فیروز،اے سی لیہ،کروڑ،چوبارہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ،کروڑ،چوبارہ ،عہدیداران انجمن تاجران وبار ،میڈیا،ریٹائرڈپولیس افسران اور سوّل سوسائٹی سمیت پولیس افسران واہلکاران کثیرتعداد میں شریک ہوئے جبکہ لیہ پولیس کے 7شہدا ء ہیڈکانسٹیبل عبدالستار،کانسٹیبل سعیداحمد،پی کیوآرعبدالغفار ، سب انسپکٹرغلام محمد،سب انسپکٹرمشتاق احمد شاہ، کانسٹیبل محمداقبال او رکانسٹیبل اسرارحسین کے فیملی ممبران نے خصوصی شرکت کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارافخراورمان ہیں جنھوں نے فرائض کی بجاآوری کا فقیدالمثال نمونہ پیش کرتے ہوئے جانوں کانذرانہ پیش کیا ڈی پی او نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں پیش کیں جنھیں فراموش نہیں کیاجاسکتاہے لیکن پولیس اس وقت دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر برسرپیکار ہے اور اسکے خاتمے کیلئے اپنے دستیاب وسائل اور استعدادکارسے بڑھ کرکام کیا انھوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر اوّلین ترجیح ہے اور انھیں کبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے تقریب سے ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کاقیام فورسز کی قربانیوں کے ذریعے ممکن ہوا شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں جنھوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا تقریب سے وزیرقدرتی آفات مہراعجازاحمد اچلانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پولیس کی قربانیاں قابل قدرہیں جس سے عوام کا پولیس پر نہ صرف اعتماد بڑھا بلکہ پولیس کیلئے عوام کے دلوں میں محبت واحترام پیداہواممبرصوبائی اسمبلی شہاب الدین خان سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم شہداء پولیس کے حوالے سے تقریب کاانعقاد اس عزم اورعہد کی تجدیدہے کہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسورکاخاتمہ کرناہے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتاہوں جن کے سپوتوں نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تقریب سے عبدالستارشہید کے بھائی محمداکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی شہادت پر فخرہے لیکن آج کی تقریب حوصلے میں اضافے کا باعث بنی وہاں فخر اور خوشی بھی مزیدبڑھ گئی جبکہ دوران تقریب آئی جی پنجاب کا یوم شہداء پولیس کے حوالے سے خصوصی ویڈیوپروگرام بھی شرکاء کو دکھایاگیا تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقامی سکول کے بچوں کی طرف سے ملی نغموں پر پیش کئے گئے ٹیبلوکے دوران تقریب میں جذباتی مناظر دیکھے گئے اورشرکاء تقریب نے بچوں کو خوب داد دی تقریب میں شہداء کے فیملی ممبران میں تحائف جبکہ سربراہان مقامی سکول کواعزازی شیلڈدی گئی قبل ازیں یادگارشہداء پر سلامی دی گئی اور پھولوں کے گلدستے چڑھائے گئے اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی تقریب کے اختتام پر شرکاء تقریب کو ظہرانہ دیاگیا