لیہ( صبح پا کستان )نشیبی علاقہ میں سیلاب کے ممکنہ خطرات ،ضلعی پولیس کا فلڈ فائیٹنگ پلان تشکیل ، دریائی پولیس پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات ،، سیکٹروائز پٹرولنگ پلان مرتب، 12موبائل گاڑیاں گشت کیلئے مختص جبکہ موٹربوٹ پر ملازمین کا دستہ دریائے سندھ میں گشت کیلئے تعینات ، نشیبی علاقوں کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی،سیلاب کے دوران تمام تروسائل بروئے کارلاتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ڈی پی اولیہ کی پولیس اہلکاران کو ہدایات ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے نشیبی علاقے میں سیلاب کے پیش نظر کئے گئے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقے میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے فلڈفائیٹنگ پلان تشکیل دے رکھاہے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہرممکنہ مدد فراہم کی جائے گی انھوں نے کہا کہ نشیبی علاقے میں قائم دریائی پولیس پوسٹوں پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ڈی ایس پیز کی براہ راست نگرانی میں حفاظتی بندوں پر پکٹیں مختص کر دی گئی ہیں، سیکٹروائز پٹرولنگ پلان ترتیب دیاجاچکاہے جس کے تحت 24گھنٹے موبائل گاڑیاں گشت کریں گی علاوہ ازیں تینوں دریائی پوسٹوں پر دریائی گشت کیلئے مہیاکی گئی جدید موٹربوٹ (کشتی)پر ملازمین کا دستہ تعینات کردیاگیاہے جوعوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انخلاء میں بھی مددفراہم کریں گے اسی طرح انخلاء کی صورت میں ریلیف کیمپ میں آنے والے لوگوں کی سیکورٹی کیلئے 230پولیس اہلکارتعینات کیے جائیں گے نشیبی علاقوں کے داخلی وخارجی راستوں پر پکٹیں قائم کرکے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔دریں اثناء انھوں نے دریائی پولیس پوسٹوں خانوالہ تھانہ کوٹ سلطان ،سمرانشیب تھانہ صدر ، بیٹ مونگھڑتھانہ کروڑ پولیس پوسٹوں پر تعینات اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے اور دیگراداروں کے ساتھ معاونت کویقینی بنایاجائے جبکہ معلومات کی رسائی کے لیے خصو صی کنٹرول روم جس کا نمبر0606920165،0606920161ہے قائم کر دیا گیا