• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامی مشینری کو متحرک، ضلعی سطح پر سیٹلائٹ انٹینا نصب کر کے موسمی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا. کمشنر احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

webmaster by webmaster
جولائی 11, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامی مشینری کو متحرک، ضلعی سطح پر سیٹلائٹ انٹینا نصب کر کے موسمی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا. کمشنر احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامی مشینری کو متحرک کر دیاگیا ہے . ضلعی سطح پر سیٹلائٹ انٹینا نصب کر کے موسمی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا. ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے پہاڑی علاقوں میں ریڈار سسٹم نصب کیے جائیں گے جس کیلئے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سخی سرور کے مقام کو ریڈار سسٹم کیلئے منتخب کر لیاگیاہے جبکہ راجن پو رمیں مناسب جگہ کی تلاش کیلئے ماہرین پر مشتمل سروے ٹیم جلد دورہ کرے گی .سیلاب سے پہلے فصلات ، آبادی سمیت دیگر املاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے لیہ او رمظفرگڑھ اضلاع میں سروے شروع کر دیا ہے جبکہ ڈیرہ اور راجن پو رمیں دوسرے مرحلے کے تحت جلد سروے کیا جائے گا. فصلات کی گرداوری کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس میں آر پی او رحمت اللہ نیازی، ڈ یرہ غازیخان ، راجن پو راور مظفرگڑھ کے ڈ پٹی کمشنرز بالترتیب اللہ رکھا انجم ، اشفاق احمد ، سیف الرحمن ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ؍ سی ای او ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر الطاف حسین ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشرف انجم ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی ، ایس ای انہار شیخ فضل کریم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے. کمشنر احمدعلی کمبوہ نے کہاکہ رودکوہیوں کے علاقوں میں 11جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے رودکوہیوں کے چینلوں کی صفائی اور چناب اور سندھ کے دریاؤں کے فلڈ بند کی مرمت ، نشیبی علاقوں سے آبادی کے انخلاء اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے موثر کارروائی کی جائے . ڈپٹی کمشنرز متعلقہ امور کی براہ راست نگرانی کریں . کمشنر نے کہاکہ فلڈ بند ، سپرز اور سٹڈز کی تعمیر سمیت سیلابی پانی کی محفوظ نکاسی کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں . اجلاس میں بتایا گیاکہ پی ڈی ایم اے تین کیٹیگری پر مشتمل علاقوں کا سروے کر رہی ہے دریا سے تین کلو میٹر تک کے علاقے کو ہائی فلڈ رسک ڈیکلیئر کرتے ہوئے گھر گھر جا کر افراد کی تعداد ، معاشی حالت کمروں کی تعداد سمیت دیگر تمام ضروری ریکارڈ جی پی ایس سسٹم کے ذریعے مرتب کر رہی ہے . اجلاس میں بتایاگیاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں آبادیوں کے انخلاء ، ریلیف کیمپس کے قیام ، ویکسی نیشن ، ادویات اور خوراک کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں . ڈیوٹی روسٹرز جاری کر نے کے ساتھ ساتھ کنٹرول رومز فنکشنل کر دیئے گئے ہیں .

Tags: dgkhan news
Previous Post

لیہ ۔ نواز شریف تھل ہسپتا ل کے لیبر روم میں بچے کے پیدائش کے دوران موت کا معاملہ متاثرین کی درخواست پرلیڈی ڈاکٹر سمیت لیبر روم کے پانچ اہلکار معطل،تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

Next Post

لیہ ۔ نشیبی علاقہ میں سیلاب کے ممکنہ خطرات ،ضلعی پولیس کا فلڈ فائیٹنگ پلان تشکیل ، معلومات کی رسائی کے لیے خصو صی کنٹرول روم قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامی مشینری کو متحرک کر دیاگیا ہے . ضلعی سطح پر سیٹلائٹ انٹینا نصب کر کے موسمی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا. ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے پہاڑی علاقوں میں ریڈار سسٹم نصب کیے جائیں گے جس کیلئے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سخی سرور کے مقام کو ریڈار سسٹم کیلئے منتخب کر لیاگیاہے جبکہ راجن پو رمیں مناسب جگہ کی تلاش کیلئے ماہرین پر مشتمل سروے ٹیم جلد دورہ کرے گی .سیلاب سے پہلے فصلات ، آبادی سمیت دیگر املاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیموں نے لیہ او رمظفرگڑھ اضلاع میں سروے شروع کر دیا ہے جبکہ ڈیرہ اور راجن پو رمیں دوسرے مرحلے کے تحت جلد سروے کیا جائے گا. فصلات کی گرداوری کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس میں آر پی او رحمت اللہ نیازی، ڈ یرہ غازیخان ، راجن پو راور مظفرگڑھ کے ڈ پٹی کمشنرز بالترتیب اللہ رکھا انجم ، اشفاق احمد ، سیف الرحمن ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ؍ سی ای او ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر الطاف حسین ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشرف انجم ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی ، ایس ای انہار شیخ فضل کریم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے. کمشنر احمدعلی کمبوہ نے کہاکہ رودکوہیوں کے علاقوں میں 11جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے رودکوہیوں کے چینلوں کی صفائی اور چناب اور سندھ کے دریاؤں کے فلڈ بند کی مرمت ، نشیبی علاقوں سے آبادی کے انخلاء اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے موثر کارروائی کی جائے . ڈپٹی کمشنرز متعلقہ امور کی براہ راست نگرانی کریں . کمشنر نے کہاکہ فلڈ بند ، سپرز اور سٹڈز کی تعمیر سمیت سیلابی پانی کی محفوظ نکاسی کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں . اجلاس میں بتایا گیاکہ پی ڈی ایم اے تین کیٹیگری پر مشتمل علاقوں کا سروے کر رہی ہے دریا سے تین کلو میٹر تک کے علاقے کو ہائی فلڈ رسک ڈیکلیئر کرتے ہوئے گھر گھر جا کر افراد کی تعداد ، معاشی حالت کمروں کی تعداد سمیت دیگر تمام ضروری ریکارڈ جی پی ایس سسٹم کے ذریعے مرتب کر رہی ہے . اجلاس میں بتایاگیاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں آبادیوں کے انخلاء ، ریلیف کیمپس کے قیام ، ویکسی نیشن ، ادویات اور خوراک کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں . ڈیوٹی روسٹرز جاری کر نے کے ساتھ ساتھ کنٹرول رومز فنکشنل کر دیئے گئے ہیں .

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.