• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان۔میونسپل کارپوریشن کابجٹ اجلاس ،نئے مالی سال کے لئے60کروڑ 97 لاکھ روپے کا فاضل بجٹ منظور ، محدود وسائل میں میونسپل سروسز کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔میئر شاہد حمید خان چانڈیہ

webmaster by webmaster
جون 29, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازی خان۔میونسپل کارپوریشن کابجٹ اجلاس ،نئے مالی سال کے لئے60کروڑ 97 لاکھ روپے کا  فاضل بجٹ منظور ، محدود وسائل میں میونسپل سروسز کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔میئر شاہد حمید خان چانڈیہ

ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان) میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان بجٹ اجلاس ،60کروڑ 97 لاکھ روپے کا فاضل بجٹ برائے سال 2017-18 متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کا سالانہ بجٹ اجلاس برائے سال 2017-18 زیر صدرات ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد جناح ہال میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوا جس میں میئر ڈی جی خان شاہد حمید خان چانڈیہ سمیت کارپوریشن کے معزز اراکین اور آفیسران نے شرکت کی۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے ممبر میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ بجٹ زیر قاعدہ104,105 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 و بجٹ رولز 2017 کی روشنی میں کارپوریشن مطالباتِ زر اور ادارے کے موجود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ سال کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کو حکومتی گرانٹس کی مد میں22کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ کارپوریشن کے مقامی ذرائع سے 34کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 181 روپے آمدن متوقع ہے ۔30 کروڑ 66 لاکھ 83 ہزار روپے کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں رکھے گئے ہیں جس میں حکومتی بجٹ کے مطابق تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ بھی شامل ہے ۔علاوہ ازیں 4 کروڑ روپے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ نے معزز ایوان کو بتایا کہ مشینری /پائپ لائنوں کی مرمت ،پٹرول ،بجلی و ٹیلی فون بلز سمیت ودیگر متفرق اخراجات کی مد میں 15 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔نئے ٹریکٹرز ،ہیڈرالک ٹرالیوں اور سیور کلیز کی خرید کیلئے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ،سینی ٹیشن کے شعبہ میں 1 کروڑ 63 لاکھ روپے ،سیور سسٹم کے بحالی و مرمت 1 کروڑ 54 لاکھ روپے ،ڈسپوزل ورکس کیلئے 50 لاکھ روپے ،واٹر سپلائی سکیموں کیلئے 91لاکھ 25ہزار روپے ،سٹریٹ لائٹس کیلئے 11 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے محدود مالی وسائل کے باوجود 3 کروڑ55 لاکھ 32 ہزار روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے ہیں جن میں 1 کروڑ 77 لاکھ روپے جاری منصوبہ جات کیلئے اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سال 2017-18 کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔بجٹ اجلاس میں موجود اراکین نے بھاری اکثریت نے فاضل بجٹ کو نہایت متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے متفقہ رائے سے منظور کرلیا ۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر ڈی جی خان شاہد حمید خان چانڈیہ نے کہا کہ ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن کے مسائل بے شمار ہیں جبکہ وسائل نہایت محدود ہیں ہم نے محدود وسائل میں رہ کر میونسپل سروسز کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کی نیک نیتی سے کوشش کی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ،مدد اور آپ کا مکمل تعاون درکار ہے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔معززاراکین میونسپل کارپوریشن ذوالقرنین خان لاشاری ،شیر باز خان بزدار ،شیخ نقیب احمد، سرمد سلیم خوجہ ،خالد بلال سکھانی ،شاہد خان بغلانی، ملک خالد محمود ،ظفر طاہر مستوئی،شیخ عمران حمید،سلیم الیاس ،اسلم خان کھلول،ملک فہیم امجد، طبیہ عزیز،زاہدہ پروین ایڈووکیٹ،ثمینہ سرورسمیت میونسپل کارپوریشن کے آفیسران نے شرکت کی۔

Tags: dgkhan news
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔ پولیس اور شہریوں نے لیڈی ڈاکٹر کے 18 سالہ بیٹے کے اغوا کی کو شش ناکام بنادی ، پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فا ئرنگ ،ایک اغواکار زخمی سمیت تین گرفتار ، ایک فرار ہونے میں کا میاب

Next Post

لیہ ۔جاگیرداروں کے خلاف آواز اٹھانے پر میرے بیٹے کو سزا دی جارہی ہے ، سربراہ پاکستان عوامی راج جمشید دستی کی والدہ کا ضلعی صدر سرائیکستان قومی اتحاد اللہ نواز سرگانی سے ٹیلفو نک رابطہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان) میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان بجٹ اجلاس ،60کروڑ 97 لاکھ روپے کا فاضل بجٹ برائے سال 2017-18 متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کا سالانہ بجٹ اجلاس برائے سال 2017-18 زیر صدرات ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد جناح ہال میونسپل کارپوریشن میں منعقد ہوا جس میں میئر ڈی جی خان شاہد حمید خان چانڈیہ سمیت کارپوریشن کے معزز اراکین اور آفیسران نے شرکت کی۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے ممبر میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ بجٹ زیر قاعدہ104,105 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 و بجٹ رولز 2017 کی روشنی میں کارپوریشن مطالباتِ زر اور ادارے کے موجود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ سال کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کو حکومتی گرانٹس کی مد میں22کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ کارپوریشن کے مقامی ذرائع سے 34کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 181 روپے آمدن متوقع ہے ۔30 کروڑ 66 لاکھ 83 ہزار روپے کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں رکھے گئے ہیں جس میں حکومتی بجٹ کے مطابق تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ بھی شامل ہے ۔علاوہ ازیں 4 کروڑ روپے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ نے معزز ایوان کو بتایا کہ مشینری /پائپ لائنوں کی مرمت ،پٹرول ،بجلی و ٹیلی فون بلز سمیت ودیگر متفرق اخراجات کی مد میں 15 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔نئے ٹریکٹرز ،ہیڈرالک ٹرالیوں اور سیور کلیز کی خرید کیلئے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ،سینی ٹیشن کے شعبہ میں 1 کروڑ 63 لاکھ روپے ،سیور سسٹم کے بحالی و مرمت 1 کروڑ 54 لاکھ روپے ،ڈسپوزل ورکس کیلئے 50 لاکھ روپے ،واٹر سپلائی سکیموں کیلئے 91لاکھ 25ہزار روپے ،سٹریٹ لائٹس کیلئے 11 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے محدود مالی وسائل کے باوجود 3 کروڑ55 لاکھ 32 ہزار روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے ہیں جن میں 1 کروڑ 77 لاکھ روپے جاری منصوبہ جات کیلئے اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سال 2017-18 کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔بجٹ اجلاس میں موجود اراکین نے بھاری اکثریت نے فاضل بجٹ کو نہایت متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے متفقہ رائے سے منظور کرلیا ۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر ڈی جی خان شاہد حمید خان چانڈیہ نے کہا کہ ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن کے مسائل بے شمار ہیں جبکہ وسائل نہایت محدود ہیں ہم نے محدود وسائل میں رہ کر میونسپل سروسز کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کی نیک نیتی سے کوشش کی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ،مدد اور آپ کا مکمل تعاون درکار ہے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔معززاراکین میونسپل کارپوریشن ذوالقرنین خان لاشاری ،شیر باز خان بزدار ،شیخ نقیب احمد، سرمد سلیم خوجہ ،خالد بلال سکھانی ،شاہد خان بغلانی، ملک خالد محمود ،ظفر طاہر مستوئی،شیخ عمران حمید،سلیم الیاس ،اسلم خان کھلول،ملک فہیم امجد، طبیہ عزیز،زاہدہ پروین ایڈووکیٹ،ثمینہ سرورسمیت میونسپل کارپوریشن کے آفیسران نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.