لیہ(صبح پا کستان)جمشید دستی پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، جاگیرداروں کے خلاف آواز اٹھانے پر میرے بیٹے کو سزا دی جارہی ہے ان خیالات کاا ظہار سربراہ پاکستان عوامی راج جمشید دستی کی والدہ نے ٹیلی فون نے ضلعی صدر سرائیکستان قومی اتحاد اللہ نواز سرگانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران میرے بیٹے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف نوٹس لیں۔ جمشید دستی کی والدہ نے اللہ نواز سرگانی سے گفتگو میں مزید کہا کہ غریب، مزدور میرے بیٹے کی رہائی کے لئے دعا کریں اور ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، ضلعی صدر اللہ نواز سرگانی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی غیور عوام جمشید دستی کی گرفتاری اور ظلم پر ان حکمرانوں سے ضرورحساب لے گی، انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم جمشید دستی کے ساتھ ہیں اور سرائیکی وسیب کے حق میں آواز اٹھانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails





