لیہ(صبح پا کستان)پری مون سون بارشوں سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر ز موثر پلان ترتیب دیں اور ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی پلان مرتب کیا جائے ،یہ ہدایات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہرا عجاز احمد اچلانہ نے ویڈیولنک کانفرنس کے بعد کہی۔ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر ڈی جی خان احمد علی کمبوہ، ڈپٹی کمشنرلیہ واجد علی شاہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ،مظفر گڑھ کے علاوہ محکمہ انہار کے اعلی حکام موجو د تھے۔بعدازاں صوبائی وزیر نے محکمہ انہار کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات کی کہ ڈویژن بھر کے تمام سپر بندوں ،حفاظتی بندوں کی مناسب دیکھ بھال ،وافر مقدار میں پتھر کی موجودگی،موثر پٹرولنگ کے علاوہ ممکنہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مضبوط اسٹکچرکی موجودگی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پیشگی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔اجلاس میں محکمہ انہار کے افسران نے سپر بندوں و حفاظتی بندوں کے بارے میں بریفنگ دی۔