ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہاہے کہ سرکاری ملازم کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر حکومت پنجاب کی طرف سے تحفہ ہے . ڈیرہ غازیخان میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاونڈیشن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ محکمے قریبی رابطہ و تعاون جاری رکھیں انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں تونسہ بائی پاس روڈ پر وسیع رقبہ پر کالونی تعمیر کی جارہی ہے تاہم بجلی تنصیبات میں غیر ضروری تاخیرسے مشکلات پیش آ رہی ہیں . اجلاس میں کھمبوں اوردیگر تنصیبات کیلئے ہدایات جاری کی گئیں. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس محمد شعیب طارق وڑائچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس وسیم اختر جتوئی ، ایکسیئن میپکو کنسٹرکشن شیراز غفور ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ہاوسنگ فاونڈیشن میاں ناصر جلال ،اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد مدنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے حفیظ اللہ بزدار ، ڈی بی اے شہزاد قدیر سمیت متعلقہ افسران شریک تھے.