لیہ ( صبح پاکستان ) سی آئی اے پولیس کی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ،سیمابا ، فیاضی ڈکیت گینگ کے بعد موٹر سائیکل لفٹر گینگ پولیس شکنجہ میں ، 11لاکھ98ہزار روپے ،موٹرسائیکل اور طلائی زیورات کی برآمدگی ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے انچارچ CIA ،شہریوں کے جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہاہے ۔ڈی پی او لیہ ۔برآمدہ رقم مدعیوں میں تقسیم ،شہریوں کا سی آئی اے ٹیم کو بھرپور خراج تحسین ،ہارپہنائے ،ڈی پی او اور شہریوں کی طر ف سے سی آئی اے ٹیم کو انعامات
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کی ہدایات کی روشنی میں سی آئی اے ٹیم عوام کی جان ومال کے تحفظ کے مقدس فریضہ کی بجاآوری میں مصروف عمل ہے اورسی آئی اے ٹیم کی طرف سے شاندارکامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے سیمابااورفیاضی ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے بعد پپاموٹرسائیکل لفٹر6رکنی گینگ سمیت نوسرباز کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے ،موٹرسائیکل اور طلائی زیورات برآمدکرلئے گئے ڈی پی او نے برآمدہ رقم ،موٹرسائیکل کی چابی اور طلائی زیورات تھانہ سٹی ،کوٹ سلطان،چوک اعظم،صدر میں درج مقدمات کے مدعیوں جن میں طاہر اقبال سندھو،عرفان اللہ،محمدرفیع،غلام مصطفی ،جہانگیراحمد،خضرحیات ،سرفرازاحمد،مہرخلیل سمیت دیگر میں تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ایس پی چوبارہ ملک تنویر،انچارج سی آئی اے کلیم اللہ گاڈی موجودتھے ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گینگ کا سرغنہ لیاقت عرف پپا جبکہ دیگر ارکان میں عبدالصمد،محمدرمضان،نیازاحمد،سفیرعرف ہیرو،سرفرازعرف سروشامل ہیں جن کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے اب تک 6لاکھ 48ہزار روپے اور موٹرسائیکل برآمدکرلیاگیاہے جبکہ ملزمان کے خلاف 18مقدمات درج رجسٹرہوچکے ہیں ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے انھوں نے کہا کہ ملزمان مختلف جگہوں پر پارک کئے گئے موٹرسائیکل چوری کرکے فروخت کردیتے جبکہ سی آئی اے ٹیم نے ایک اور کاروائی میں نوسرباز محمداقبال کو گرفتارکرکے ملزم سے 5لاکھ 50ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمدکرلئے ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے لارہی ہے تاہم شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موٹرسائیکل کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے محفوظ مقام پر پارک کریں اوروائرلاک کا استعمال کریں انچارج سی آئی اے کلیم اللہ گاڈی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گردگھیراتنگ کیاہواہے اور کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے شہریوں میں پولیس کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے سی آئی اے ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے شہریوں کی طرف سے سی آئی اے ٹیم کو 50ہزارروپے انعام سے بھی نوازاگیا ڈی پی او نے بھی انچارج کلیم اللہ گاڈی سمیت ٹیم میں شامل اے ایس آئی طاہر بغلانی دیگراہلکاران محمداکمل،وسیم علی ،مجاہدعلی ،تنویراحمد ،ذکاء اللہ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اورنقدانعام سے نوازا۔