لیہ( صبح پا کستان )وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لیہ کی جھلکیاں
وزیر اعظم نواز شریف نے سپورٹس کیمپلیکس لیہ میں جلسہ سے خطاب کیا،
امید کی جارہی تھی کہ وزیر اعظم لیہ تو نسہ پل پراجیکٹ کے افتتاح کے لئے علاقہ نشیب میں مجوزہ جگہ پر جا ئیں گے ، لیکن وزیر اعظم نے سپورٹس کیملیکس میں ہی لیہ تو نسہ پل کی اففتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ،
وزیر اعظم پا کستان کے ساتھ آ نے والوں میں گورنر پنجاب ، خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی بھی شا مل تھے ،
وزیر اعظم نے سب سے زیادہ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب ثقلین لیہ والوں کی بات کرتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے ، وزیر اعظم نے ملک احمد علی اولکھ کو اپنا بھائی اور صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کو اپنا دیرینہ دوست قرار دیا ،
وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں سردار انجد کھوسہ ، چوہدری اشفاق اور قیصر خان مگسی کا ذکر بھی کیا ،
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یہاں ملک غلام حیدر تھند کو دیکھ کر خو شی ہو ئی یہ بھی ہمارے دوست ہیں کچھ عر صہ دور رہے مگر اب واپس آ گئے ہیں ،
وزیر اعظم نے صاھبزادہ فیض الحسن سواگ کے مطا لبہ پر ایک سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ،
جلسہ کے آ غاز پر سٹیج سیکرٹری نے ملک احمد علی اولکھ کو پہلے محمد علی خان اور بعد میں احمد علی خان اور صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کو صآحبزادہ فیض الرحمان کہہ کر تقریر کی دعوت دی ،
وزیر اعظم کی لیہ آمد پر پی ٹی آئی کے ورکرز نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگا ئے
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ لیہ کی جھلکیاں۔۔۔۔۔۔ عبد الرحمن فریدی سے
* وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف لیہ میں ہیلی پیڈ پر 4بج کر 19منٹ پر پہنچے
* میاں نواز شریف 4بج کر 34منٹ پر سپورٹس جمنیزم میں منعقدہ جلسہ گاہ میں پہنچے
* میاں نواز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے پر شرکا نے کھڑے ہو کر استقبال کیا
* میاں نواز شریف نے دریائے سندھ پر مقام پل کی بجائے سپورٹس جمنیزم میں لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھا
* میاں نوازشریف کے ساتھ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وفاقی وزیر سعد رفیق، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھے
* وزیر اعظم پاکستان نے ضلع لیہ کے لئے تحصیل کروڑ، فتح پور، چوک اعظم کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا
* وزیر اعظم نواز شریف نے دورویہ لیہ چوک اعظم کے فنڈز کی فوری فراہمی کا اعلان کیا
* میاں نواز شریف نے ضلع لیہ کی عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء4 کا بھی اعلان کیا
* وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تقریر کے دوران ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد کا نام لینا بھول گئے
* وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے سابق ضلع ناظم ملک غلام حیدر تھند پر پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر خوش ا?مدید کہا
* سٹیج پر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، ضلع لیہ کے ایم این ایز ، ایم پی ایز کے علاوہ دو غیر منتخب سابق پارلیمنٹریرین موجود تھے
* ایم این اے تونسہ شریف سردار امجد فاروق کھوسہ و دیگر ممبران اسمبلی ڈی جی خان کو سٹیج پر نہیں بٹھایا گیا
* وزیر اعظم پاکستان کے جلسہ گاہ میں ضلع بھر کے سرکاری اداروں جن میں محکمہ تعلیم ، لوکل گورنمنٹ و دیگر سرکاری اداروں کے زنانہ مردانہ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی
* جلسہ گاہ دو قسم کی بنائی گئی تھی ، وی ا?ئی پی حصے میں ایئر کنڈیشنر لگائے گئے تھے جبکہ عوام کے لئے چند ایک پنکھے موجود تھے جو چلنے سے قاصر رہے
* پنڈال سے جذبات میں ا?کر نوجوانوں نے گونواز گو، مک گیا تیرا شو ، گونواز گو کے نعرے لگائے
* جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی ا?ئی کے کارکنان نے گونواز گو اور مریم تیرا بابا چور ہے چور ہے کے نعرے لگائے اور پش اپس لگائے
* وزیر اعظم کی ا?مد کے موقع پر استقبال کے لئے جانے والے ضلعی چیئر مین ملک عمر اولکھ کو نہ جانے دینے پر پولیس اہلکاروں سے جھڑپ ہو گئی جس پر وہ پیدل چلے گئے
* وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جلسے کے لئے پانچ اضلاع لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور جھنگ سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی
* پنڈال میں حکومتی ذرائع کے مطا بق بیس ہزار جبکہ ا?زاد ذرائع کیمطابق دس ہزار کرسیاں لگائی گئیں جو ا?خر بھری نہ جا سکی
* وزیر اعظم کے دورہ لیہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، کچری روڈ مکمل بند ہونے سے وکلا، دفاتر کو ا?نے جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا
* انتظامی امور پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ ، جلسے میں شرکت نہ کرنیوالے ملازمین کو محکمانہ کارروائی کی دھمکیاں
* مسلم لیگ لیہ کے تنظیمی ڈھانچے کی کمزوریاں بے نقاب ، نہ کارکن ، نہ نعرے ، نہ جوش و خروش ، ضلعی صدر وسیکرٹری کے دعوے کھوکھلے ثابت
* دھکم پیل کی وجہ سے جلسہ گاہ سے باہر نکلتے ہوئے ایک شخص جاں بحق