لیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی لیہ میاں تنویر احمد نے نجی یونیورسٹی کی طرف سے سپورٹس گالا کے نام پر لڑکے ، لڑکیوں کی مخلوط پروگرام و تقریبات کے انعقاد اور رات میں ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت کو باعث شرم و شعائر اسلام کی خلاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ ترقی پسند اور روشن خیالی کے نام پر وطن عزیز کی نظریاتی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی جاری ہے جس کے تانے بانے بہت دور تک ملتے ہیں، انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ اگر تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے اتنی ہی مخلص ہے تو انہوں اپنی خواتین کو گھر کی چاردیواری میں چھپا کر رکھنے کی بجائے سپورٹس گالا کی زینت بنا نا چاہیے تاکہ انہیں بھی چادر و چاردیواری کی قدرو قیمت کا احساس ہو ، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی منشا کے خلاف ہونے والے پروگرام کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









