ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان)میونسپل کارپوریشن کے ہٹرتالی ملازمین کے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ،دوروز سے جاری ہٹر تال ختم25 اپریل کو تنخوائیں ادا کر دی جائیں گی ملازمین میں خوشی کی لہر دور گئی ۔تفصیلات کے مطابق چھ ماہ سے تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے دو روز سے میونسپل کارپوریشن آفس کے اندر گیٹ کو تالا لگاکر بھوک ہٹرتالی کیمپ لگایا ہوا تھا اور درجنوں ملازمین کو محکمہ سے فارغ کر دیا گیا تھاجس ڈپٹی مئیر شیخ اسرار احمد نے دوسرے روز احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کئے جو کامیاب ہو گئے ملازمین کے اکثر مطالبے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اس سلسلے میں چیف آفیسر کارپوریشن خالدمحمد نے محمد حسنین فراز ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرفراز احمد سے ملاقات کی اور ملازمین کے مطالبات ست اگاہ کیاجس پر انہوں نے کاغذات مکمل کرنے کے بعد 225 ملازمین کو کونسل ڈیوٹی دینے کا کہا اور باقی ملازمین کل سے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں جس پر بھوک ہٹرتالی کیمپ کے ملازمین نے ہٹرتال ختم کردیا مظاہرین سے ڈپٹی مئیر شیخ اسراراحمد ،مرزا محمد عیسٰی ،حسنین فرازنے خطاب کیا۔