ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما میر شہریار تالپور نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کرکے عوام کو تخت رائیونڈ سے آزادی دلائیں گے، ن لیگ حکومت نے جنوبی پنجاب کو جان بوجھ ر نظر انداز کیا ہے جس کا خمیازہ وہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھگتیں گے اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گایہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی میر شہریار تالپور انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں جنوبی پنجاب کی محرومیوں ختم ہوجائیں گی، یہاں کے باسی ترقی کی روشن صبح اور مساوی مواقع کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس غریب عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں، آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائے گی اور ہم پورے پنجاب سے (ن) لیگ کا صفایا کردیں گے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









