لیہ ۔ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار
ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بغیر استعمال...
ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بغیر استعمال...
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ایم اے اردو کی کلاسز کی اجازت kts college کوٹ سلطان (صبح پا کستان) بہاؤا...
آوارہ کتوں کے حملہ سے شدید زخمی ہونے والی 8سالہ حجاب بی بی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں...
دورہ پڑنے والا نوجوان ڈ اکٹروں کی غفلت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں دم توڑ گیا ، والدین...
الخدمت فاؤنڈیشن تاحال 8ہزار بچوں کی ذمہ داریاں سنبھا ل سکا ہے۔راؤ محمد ظفر Asghar Gujjar ex MPA لیہ(صبح پا...
شہری کرپٹ افسران کے احتساب میں ایم پی اے کا ساتھ دیں ۔ حاجی منشاء Mansha Sindho چوک اعظم (صبح...
بروقت طبی سہولیات کی بلا امتیاز ہر خاص وعام تک فراہمی کو یقینی بنانے میں کسی قسم کی غفلت و...
anaya کوٹ سلطان (صبح پا کستان) نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر ڈاکٹر وقار خان کی فکری شاعری کا پہلا شعری...
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد بلا ل کا دورہ لیہ ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر لیہ ندیم علی قیصر...
لیہ میں جاری موت کا کھیل خضرکلاسرا لیہ کی تحصیل کروڑ کے چک نمبر 105میں قیامت ٹوٹ پڑی ، زھریلی...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار
ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بغیر استعمال کے دس سا ل سے کھڑی کباڑ بن گئیں
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، کروڑوں روپے کی گاڑیاں گزشتہ دس سال سے ای ڈی او آفس میں کھڑ ے کھڑے ناکارہ ہو گئیں، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔لیہ میں محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی جہاں زہریلی مٹھائی اور ہسپتالوں میں موجود سہولیات کی عدم دستیابی کے سے کھل چکی ہے وہیں ای ڈی او آفس میں نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت بنیادی ہیلتھ مرکز مرہان کی ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جو بغیر استعمال کے دس سا ل سے کھڑی کھڑی ناکارہ ہو چکی ہیں۔کروڑوں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہونے سے ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی سمیت افسران کو بھی انتظامی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت میں کروڑوں روپے کی ناکارہ گاڑیوں پر کوئی توجہ نہ دی ہے ۔ واضح رہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مرہان کی ایمبولینس تین سال قبل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ناکارہ ہوکر ای ڈی او آفس میں بغیر مرمت کے کھڑی ہے۔ آر ایچ سی سنٹر میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث دو سال قبل ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر عبدالرشید انتقال کر گئے تھے اس کے باوجود کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ شہریوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ میں محکمہ صحت میں بد انتظامی پر سخت نوٹس لیا کر محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
رپورٹ ۔ زاہد سرفرازواندر پریس رپورٹر