شہری کرپٹ افسران کے احتساب میں ایم پی اے کا ساتھ دیں ۔ حاجی منشاء
چوک اعظم (صبح پا کستان)نااہل سرکاری اہلکاران آفیسران کا محاسبہ ہوگا سست سرکاری کرپٹ اہلکاران آفیسران کے سرپرستوں کو سیاسی دکانداری جمانے کی جگہ نہیں ملے گی پنجاب گورنمنٹ عوامی ٹیکس سے تنخواہ لیکر ملازمت میں کوتاہی کرنے والے اہلکاران اور آفیسران کا احتساب جاری رکھے گی شہری ایم پی اے قیصر مگسی کا ساتھ دیں نا اہل کرپٹ آفیسران کا احتساب جاری رہے گا حاجی منشا سندھو سرپرست پاکستان
مسلم لیگ یوتھ ونگ تفٓصیل کے مطابق سرپرست پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ (نواز )حاجی منشاء سندھو نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے قیصر مگسی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں دو دفعہ تحصیل نظامت اور دو سری دفعہ ایم پی اے وہ عوامی خدمات کے بل بوتے پر منتخب ہوئے ہیں قیصر خان نے ہمیشہ کرپٹ آفیسرزکی خوشنودی کی بجائے عوام کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیا انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل کرپٹ سرکاری اہلکاران آفیسران جو عوام کے خادم بن کر انکی خدمت کرنے کی بجائے ذاتی پسند نا پسند کی بناء پر ڈیوٹی دیتے ہیں کابلا امتیاز محاسبہ ہو گا سست سرکاری کرپٹ اہلکاران آفیسران کے سرپرستوں کو سیاسی دکانداری جمانے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ سکولز تھانہ زراعت آبپاشی سمیت متعدد محکموں کے آفیسران ملازمین کو چیک کرنا ایم پی اے قیصرخان مگسی کی روٹین ہے عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرا کر وہ اپنی وہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں جو عوام نے ووٹ کے ذریعے انکے کاندھوں پر ڈالی بلدیاتی سیاست کرنے والے سیاست دانوں کی جہاندیدہ سیاست دان پر تنقید انکے آسمان کی طرف منہ کر کے تھوکنے کے مترادف ہے چند روز قبل قیصر خان مگسی نے رات گئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا تو ایمر جنسی پر موجود ڈاکٹر طارق مغل وارڈ میں ایک مریض بچے کو چیک کر نے گئے ہوئے تھے جس کے ساتھ ایک خاتون تھی نرسوں کا بار بار دروازہ کھٹکھانے کے باوجود جب ڈیوٹی پر موجود نرسوں نے دروازہ نہ کھولا تو اس خاتون نے کسی دوسرے مریض کے ساتھ آنے والے آدمی کی منت کی کہ میرے بچے کی طبعیت خراب ہے آپ ایمر جنسی سے ڈاکٹر کو بلوا لائیں وہ آدمی گیا اور ڈاکٹر طارق مغل کو ایمر جنسی سے وارڈ میں بلوا کر لایا اسی اثنا میں قیصر مگسی ایم پی اے جہنیں حلقے کے ووٹرز نے قبل ازیں شکایات کی تھی کہ رات کو ہسپتال کا عملہ سو جاتا ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے وہ اچانک پہنچ گئے انہوں نے ڈاکٹر طارق سے دوسرے عملے کے بارے پوچھا تو ڈاکٹر ظارق نے نرسوں کے کمرے کا دس منٹ تک دروازہ کھٹکھاتے رہے تو وہ گہری نید سے بیدار ہوئیں اسی اثنا میں صحافی غلام عباس سندھو اور محمد عمر شاکر پہنچ گئے جبکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد بھی موجود تھے بعد آزاں کال کر کے ایم ایس ڈاکٹر یوسف کو بلوایا گیا اور نرسوں کے خلاف کاروائی کا ایم پی اے قیصر مگسی نے شفارش کی انہوں نے مزیک کہا کہ ڈیوٹی پر غفلت برتنے والوں کی وکالت کرکے قیصر مگسی پر الزام تراشی کرنے والے سیاسی بونے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا الزام ایم پی اے قیصر مگسی پر لگانا غلط ہے چوک اعظم کے شہریوں پر مشتمل ایک کمیٹی قیصر خان ایم پی اے نے جب ہسپتال کی تعمیر شروع تھی تو چوک اعظم کے سماجی صحافتی اور کاروباری افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی کہ اس کی تعمیر میں ناقص مٹیریل سمیت کسی قسمی کمی نہ رہے جائے حاجی منشا سندھو نے مزید کہا کہ پنجاب گورنمنٹ عوامی ٹیکس سے تنخواہ لیکر ملازمت میں کوتاہی کرنے والے اہلکاران اور آفیسران کا احتساب جاری رکھے گی چوک اعظم چوبارہ نواحی چکوک سے تعلق رکھنے والے افراد ایم پی اے قیصر مگسی کا ساتھ دیں تا کہ نا اہل کرپٹ آفیسران کا احتساب جاری رہے گا عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں اس موقع پر میاں یسین آزاد فاروق ہاشمی ارسلان تھیم سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکر موجود تھے ۔
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر نپریس رپورٹرچوک اعظم
03136522265