بروقت طبی سہولیات کی بلا امتیاز ہر خاص وعام تک فراہمی کو یقینی بنانے میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،ڈاکٹر مختیار حسین سید
لیہ(صبح پا کستان)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختیار حسین سید نے محکمہ صحت ضلع لیہ کے افسران و ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت طبی سہولیات کی بلا امتیاز ہر خاص وعام تک فراہمی کو یقینی بنانے میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے خدمت انسانیت ہی شعبہ ہیلتھ کا بنیادی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں سے بلاضروری ریفرنگ کے عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے مزید کہا کہ ہسپتالوں سے ادویات کی فراہمی اور عام مریضوں کو دی جائیں اس موقع پر ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،قائم مقام ایم ایس لیہ ڈاکٹر اقبال بھٹی اور دیگر موجود تھے بعد ازاں ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کا اچانک وزٹ کیا اور ہسپتال کے زیر تعمیر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔
لیہ میں سینئر ڈاکٹر ز کو پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت ،لاپرواہی،باہمی اختلافات،مختلف سنگین قسم کی انکوئریز کا سامنا ہے
لیہ(صبح پا کستان) سینئر ڈاکٹر ز کو پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت ،لاپرواہی،باہمی اختلافات،مختلف سنگین قسم کی انکوئریز کا سامنا ہے ڈاکٹری پیشہ سے پیسہ تو کما لیا گیا مگر کڑے احتساب کا بھی سامنا ہے ،نیک نامی کمانے کیلئے جونیئر ڈاکٹرز کے پاس سنہری موقع ہے تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ضلع لیہ کے باالعموم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز باالخصوص سنگین قسم کی انکوائریز مشکلات کا سامنا ہے لیہ میں زہریلے لڈو کھانے سے 33افراد کی ہلاکت اور اتنے ہی متاثر ہونے والے شہریوں کے بڑے انسانی مسئلہ پر ڈسٹرکٹ فزیشن لیہ ڈاکٹر ظفر ملغانی ،20افراد کے بلائنڈ ہونے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر ذیشان مرزا کو انکوائری کا سامنا ہے سرجن ڈاکٹر محمد یحیٰ اورسرجن ڈاکٹر رمضان سمرا کے درمیان ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں پوسٹنگ ہونے نہ ہونے کے معاملہ گذشتہ تین برسوں سے تبادلہ جات کی رسہ کشی جاری ہے جبکہ چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر لیاقت چوہدری کو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منکیرہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ڈاکٹری جیسے پیشہ سے وابستہ ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹر ز کو حیرت انگیز طور پر دولت تو حاصل ہوئی ہے تاہم سخت قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ماہرترین ڈاکٹرز کے خلاف سرکاری ،محکمانہ اور حکومتی سطح پر ہونے والی کاروائیوں کے پیچھے کسی بھی شہری یا علاج معالجہ سے متاثرہ کسی مریض کی درخواست نہ ہے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت از خود کاروائی کررہا ہے اور ایسے تمام امور جن میں علاج معالجہ کے دوران پیشہ ورانہ غفلت و لاپرواہی کی بنا کے الزامات کے تحت شہریوں نے درخواست دی ہو تو اس پر نہ صرف یہ کہ کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی بلکہ درخواست دہندہ کو اپنی درخواست بھی واپس لینی پڑیں جن میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نجمہ بتول،ڈاکٹر شفیق الرحمن چشتی اور دیگر ڈاکٹرز شامل ہیں کے خلاف شہریوں کی طرف سے دی گئی درخواستیں ردی کی نذر کر دی گئیں۔
بھاگل ۔ٹھنڈے کولرکاپانی پینے سے پانچ افراد بے ہو ش ہو گئے
بھاگل (صبح پاکستان) دوکان کے باہر پڑے ٹھنڈے کولرکاپانیپینے سے پانچ افراد بے ہو ش ہو گئے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بھاگل اڈہ پر زرعی سروس کی دوکان کے باہر پڑے ٹھنڈے پانی کے کولر سے سیف اللہ، بشیر احمد ،استاد گلزار، محمد طارق، سردار خان اور دکان نوکر نے پانی پیا تو ان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی۔ بے ہو ش ہونے پر متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل لیہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،محکمہ صحت نے دونوں دکانوں کو سیل جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔مزید تفصیلات کے مطا بقضلع لیہ کے نواحی قصبہ بھاگل کے چک نمبر 279ٹی ڈی ائے میں زہریلے پانی پینے سے چھ افراد کے متاثرہ ہونے کی اطلا ع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد چانڈیہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ لائے اور ان کا فوری طورپر علاج معالجہ کیا گیا ان کے معدئے واش کیے گئے جس سے ان کی حالت سنبھل گئی بعد ازاں محکمہ صحت و پولیس کی ٹیم نے کریانہ سٹور و پیسٹی سائیڈ سٹورکے مالکان محمد اشرف و ملازم حسین سے کولر جس سے متاثرہ افراد نے پانی پیا تھا قبضہ میں لے کر تجزیہ کے لیے لیبارٹری بجھوا دیا اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے چک میں اعلانات کروائے کہ جس نے بھی کریانہ سٹور پر رکھے ہوئے کولر سے پانی پیا ہے وہ سامنے آجائے تاکہ اس کا علاج کروایا جاسکے اور اسی سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ و ریونیوکی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
سابقہ ڈی سی او لیہ نے اپنی تعیناتی میں محکمہ صحت ،تعلیم لیہ کے 7اعلیٰ افسران کو سرنڈر کیا ڈی سی او لیہ کا او ایس ڈی بنانا مکافات عمل کا نتیجہ ہے متاثرین کی نجی محفلوں میں تبصرہ ارائیاں
لیہ(صبح پا کستان)لیہ میں کسی بپلک ایشو پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ڈی سی او لیہ کو او ایس ڈی بنانے کا ایکشن پہلا بڑا سٹیپ،سابقہ ڈی سی او لیہ نے اپنی تعیناتی میں محکمہ صحت ،تعلیم لیہ کے 7اعلیٰ افسران کو سرنڈر کیا ڈی سی او لیہ کا او ایس ڈی بنانا مکافات عمل کا نتیجہ ہے متاثرین کی نجی محفلوں میں تبصرہ ارائیاں،تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میان شہباز شریف نے چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن تیم عرفان الہی کی رپورٹ کی روشنی میں لیہ میں زہریلے لڈو کھانے کے متاثرہ خواتین و حضرات کے ایشو کو درست طور پر ہینڈل نہ کرنے اور اپنی ذمہ داری سنجیدگی سے سرانجام نہ دینے کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کو او ایس ڈی بنا دیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی سی او لیہ کے خلاف ایکشن کسی بھی چیف منسٹر کا لیہ میں کسی ڈی سی او کے خلاف براہ راست پہلی کاروائی ہے جبکہ ایم ایس لیہ ڈاکٹر غلام مصطفٰی گیلانی کو معطل کیا گیا،او ایس ڈی بنائے جانے والے ڈی سی او لیہ نے اپنی تعیناتی لیہ کے دوران سب سے زیادہ افسران صحت و تعلیم کو سرنڈر کیا ،سرنڈر کئے جانے والے افسران میں ای ڈی او تعلیم لیہ سید ہدایت اللہ شاہ،ڈی او سیکنڈری لیہ شیخ رفیع اللہ ،سینیئرہیڈ ماسٹر صغیر احمد،مرزااخلاق بیگ،کرم حسین خان،جبکہ محکمہ صحت ضلع لیہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ایم ایس نواز شریف ہسپتال ڈاکٹ غلام یٰسین کو سرنڈر کیا سرنڈر ہونے والے افسران تعلیم کو ڈی سی او لیہ نے ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی کی رپورٹ پر سرنڈر کیاتھا سرنڈر ہونے والوں نے نجی محفلوں میں اس امر کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے ،ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد اور ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی مکافات عمل کا شکار ہو کر ضلع لیہ سے باہر شفت ہوئے ہیں