تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین...
یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین...
لیہ {صبح پا کستان } پولیس کی جانب سے اربوں روپے کے مالیاتی سکینڈل کے مرکزی کردار عبد الحی تونگڑ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا...
لیہ ۔( صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال کی طرف...
لاہور . سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان مذہبی امور...
مرا دل جب کبھی تنہا ہوا ہےکبھی دریا کبھی صحرا ہوا ہے اب اپنے گھونسلے میں ہر پرندہعذابِ خوف سے...
وہ دروازے سے ٹیک لگائے کھڑا تھا اس کے چہرے پر تھکن اور پر یشانی نمایاں تھی میں اسے دیکھ...
راولپنڈی:190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان...
۔ حرف اور حوصلے ،،جب تک انسان زندہ رہتا ہے وہ خواب دیکھتا رہتا ہے ، آ نکھیں سلامت خواب...
تحریک استقلال کے سربرا ریٹائرڈ ائیرمارشل اصغر خان کو قوم سے بچھڑے ہوئے چھ برس بیت گئے ہیں اس خیالات...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsیونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 12 جنوری کو سپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا تھا جبکہ سپین میری ٹائم سروس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں، واقعے کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔ اہلخانہ کے مطابق 12 نوجوان 4 ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے، پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کردیا گیا تھا، تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، انسانی سمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور انسانی سمگلروں نے 8 روز تک کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی۔واقعے میں بچ جانے والے ایک پاکستانی نے فون پر اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ جب کشتی سمندر میں کھڑی تھی تو شدید سردی کے باعث کچھ لوگ بیمار ہوگئے تھے اور کشتی میں راشن بھی کم تھا، ایسے میں انسانی سمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کچھ لوگوں کو تشدد کر کے قتل بھی کیا۔کشتی حادثے میں گجرات کے گاں جوڑا کرنانہ کے ایک گاں کے 5 افراد بھی سوار تھے، اہلخانہ کے مطابق 5 میں سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، ایک زندہ بچ گیا، جاں بحق افراد میں ریحان،عمر فاروق ، علی رضا اور ابوبکر شامل ہیں۔