فتح پور {صبح پا کستان }ایم ایم روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ون وے نہ کرنے پر جماعت اسلامی کی قیادت، ورکرز اور سول سوسائٹی کا فتح پور ٹول پلازہ کے قریب احتجاج ، سینکڑوں افراد کی مظاہرے میں شرکت کے باعث ایم ایم روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،ایمبو لینسز کی روانگی جاری ، مظاہرین نے ایم ایم روڈ کی تکمیل بارے اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تحے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دودہائیوں سے ایم ایم روڈ کا منصوبہ نا مکمل ہے اور عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے،کوئی پرسان حال نہیں ، حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کے سبب یہ ٹوٹی پھوٹی سڑک، وارداتوں،قیمتی جانوں کے ضیاع، گاڑیوں کی خستہ حالی کا سبب بن رہی ہے۔گزشتہ 5سالوں کے حادثات میں 1 ہزار سے زائد لاشیں اٹھائیں،ہزاروں شہری زخمی ہوئے ،جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں پتھروں سے لوگ زخمی ہو رہے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے ، 3 سال سے ٹھیکیدار پتھر ڈال کر غائب ہے قیمتی گاڑیاں کھٹارا بن رہی ہیں ، سڑک کی تعمیر جلد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز،پولیس اور فائر بریگیڈ کوریسپانس کرنے میں مسائل درپیش ، دھول اور مٹی کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں سانس،گلے،آنکھوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔خستہ ھال شکست و ریخت سڑک کے سبب مریض ہسپتال نہیں پہنچ سکتے،طلباء و طالبات بروقت سکول و کالجز نہیں پہنچ سکتے،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے کراچی سے پشاور تک کی مسافر اور کیرج گاڑیوں کے لئے مظفر گڑھ میانوالی روڈ وبال جان بن چکا ہے ۔
مظاہرین اور مقررین نے ارباب اختیار اور این ایچ اے سے فوری طورپر سڑک کو ون وے کر کے تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










