لیہ {صبح پا کستان } پولیس کی جانب سے اربوں روپے کے مالیاتی سکینڈل کے مرکزی کردار عبد الحی تونگڑ کے خلاف مقدمات نیب میں بھجوانے کا فیصلہ ، ذراءع کے مطا بق ڈی پی او لیہ محمد وسیم گجر کی طرف سے ضلع بھر میں منعقد عوامی کھلی کچہریوں میں مبینہ فراڈ کے متعدد متاثرین نے اپنے ساتھ ہو نے والے فراڈ کی تحریری شکایات پر مبنی درخواستیں پیش کیں ۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عبد الحی تونگڑ نا می شخص جس کا تعلق لیہ سے ہے کی طرف سے پر کشش منا فع کی لا لچ دے کر اپنی مبینہ کمپنی میں سر مایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ،جس پر علاقہ کے معصوم شہریوں نے اپنی جمع پو نجی اور مال مویشی اسباب بیچ کر ایک محتاط اندازے کے مطا بق اربوں روپے منا فع کی لا لچ میں جمع کرا دیے ۔کچھ عرصہ تو طے شدہ منا فع ملتا رہا لیکن اچا نک مرکزی کردار غاءب ہو گیا اور نہ صرف منا فع ملنا بحی بند ہو گیا بلکہ متاثرین کے اربوں رو پے ڈوب گءے ۔سینکڑوں متاثرین سامنے آ گئے ۔عبدالحئی تونگر نے ضلع لیہ بھر کے سینکڑوں افراد کو 25 سے 30 فیصد منافع کا لالچ دے کر لوٹا ، عبدالحئی شہریوں کی گاڑیاں،موٹر سائیکل، مال مویشی، زیورات، زمینیں، فصلیں تک کھا گیاعوام کے اربوں روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہو گیا،متاثرین ذلیل و خوار , تھانوں میں متاثرین کا تانتا بندھ گیا،پولیس کا کیس نیب کو بھجوانے کا فیصلہ،
ڈی پی او نے میڈ یا ذراءع کو تصدیق کرتے ہو ءے بتا یا کہ چو نکہ مرکزی کردار عبد الحی تونگڑ لیہ سے غاءب ہے اور مبینہ طور پر اربوں روپے کے گھپلوں کی شکایات ہیں جس پر ان مقد مات کو نیب میں بجھوانے کے لءے قا نو نی تقاضے پو رے کیے جا رہےہیں ، تاکہ متا ثرین کو ان کی ہتھیاءی گءی رقم واپس مل سکے ۔










