پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آراءی ، حکومتی رکن کو تھپڑ مارنے پر دو اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل
لاہور (ویب ڈسک ) قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارنے والے اپوزیشن...
لاہور (ویب ڈسک ) قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارنے والے اپوزیشن...
ڈیرہ غا زیخان (صبح پاکستان ):کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا...
لیہ ( صبح پاکستان )وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن" خواتین کا تحفظ" کی تکمیل کےلئے لیہ پولیس ان ایکشن ،ڈی...
ملتان( صبح پاکستان )وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں...
مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا،وفاقی وزیرداخلہ اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے رواں...
لیہ.( صبح پاکستان ) عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دریاؤں، ندی نالوں میں...
پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت...
لیہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان خان کی خصو صی ہدایت پر جی ایم ساءوتھ علی رضا اور ڈاءیریکٹر مجاہد...
لاہور ( ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پاکستان )رکنِ صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsلاہور (ویب ڈسک ) قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارنے والے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کی رکنیت پنجاب اسمبلی اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی ہے۔
ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا ہے میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو بائی پاس نہیں کر سکتا۔ یہ بات خالد نثار ڈوگر یا حسان ریاض کی نہیں ، اس ایوان کے تقدس کی بات ہے۔ یہ کوئی سبزی منڈی نہیں، ایسے رویوں سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا اگر یہ معاملہ ہوا ہے تو کسی نے شروع کیا تو ہوا۔کارروائی کرنی ہے تو دونوں کے خلاف کریں۔ جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ایوان کے تقدس کو بحال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ ایک ممبر دوسرے ممبر کی سیٹ پر اٹھ کر گیا۔
اپوزیشن کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز نے خالد نثار ڈوگر کی معطلی پر ہنگامہ آرائی کی تو قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے شیخ امتیاز کی بھی رکنیت اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہو نے والا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ہاتھاپائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بول رہے تھے۔
ایوان میں غیر پارلیمانی حرکت کے بعد اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا ۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔اپوزیشن ارکان غیر پارلیمانی حرکت کے بعد ایوان میں نعرے بھی لگاتے رہے۔