لیہ.( صبح پاکستان ) عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے، کشتی رانی پر دفعہ 144 کا نفاذ۔ خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد گرفتار، ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات کی روشنی میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ ریگولیٹری بند پر نہانے اور تیراکی کی خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ سیلابی صورتحال میں نہری، دریائی یا بند کے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










