عرب امارات کے دروازے پر (قسط 6 ) .. انجم صحرائی
دو دن آرام کے بعد جب طبیعت قدرے بہتر ہو ئی تو سب گھر والوں نے ایک بار پھر سیر...
دو دن آرام کے بعد جب طبیعت قدرے بہتر ہو ئی تو سب گھر والوں نے ایک بار پھر سیر...
لاہور ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 6 ہفتے میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا، علاج...
ملتان ملتان میں 3 روز قبل بکر منڈی کے قریب بیوپاریوں سے ہونے والی ایک کروڑ ڈکیتی کی واردات کا...
راولپنڈی: روات پولیس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس) کے پرنسپل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ابرار حسین نیکوکارہ نے...
لیہ(صبح پا کستان ) پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا . افتخار علی بابر خان...
ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 14 افراد...
دوبئی میں سکول جانے کے لئے بچوں کو صبح پانچ بجے جا گنا پڑتا ہے ، عبد اللہ، علشبہ اور...
لاہور ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے نہیں...
راوالپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
امن، محبت کے متوا؛لوں نے دو بئی مارکل گارڈن میں ایک A380ایئر بس کو پھولوں سے لاد کر گلدستہ بنا رکھا ہے، پورے گارڈن میں جسامت اور اونچائی کے اعتبار سے رنگ برنگے پھو لوں کا یہ گلدستہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتا ہے ۔ دو بئی میراکل گارڈن میں گنگناتی جھیلیں اٹھکیلیا ں کرتے پرندے بڑے بڑے مکی ہا ؤسز اور جھولوں سمیت بہت کچھ ہے اتنا کچھ کہ دیکھنے والا تھکنے کے باوجود نہیں تھکتا ۔
جب ہم وہاں پہنچے تو سہہ پہر تھی وقت گذرنے کا پتہ بھی نہیں چلا کہ شام ہو گئی ۔ ڈھلتی شام میں رنگ برنگی لا ئٹس اور قمقموں کی خوبصورتی دید نی تھی یہیں میری ملاقات انڈیا سے آ ئے ہوئے ایک عمر رسیدہ جوڑے سے ہو ئی۔ وہ ایک دوسرے کی تصاویر لینے میں مصروف تھے میں عمرہ رفتہ کے اس خوبصور ت جوڑے کو دیکھنے لگا ۔ جب خاتون نے اپنے ہم سفر کی پکچر لے لی تو میں نے ہائے کرتے ہو ئے نو جوان بزرگ کی طرف ہاتھ بڑھایا میں نے اپنا تعارف کراتے ہو ئے ان سے ان کے بارے پو چھا تو وہ میرا ہاتھ گرمجوشی سے دباتے ہو ئے بولے میں بمبئی سے ہوں۔۔
کیا عمر ہے آ پ کی ۔۔ نو جوان بزرگ نے استفسار کیا
میری عمر 64 ہے۔۔ میں نے اپنی عمر بتائی
اور میں 84 کا ہوں ۔۔ انہوں نے بے ساختہ قہقہہ لگاتے ہو ئے بتایا
میرے ساتھ پکچر بنانا پسند کریں گے۔۔ میں نے مسکراتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔۔کیوں نہیں ۔۔ انہوں نے یہ کہتے ہو ئے اپنی ہم سفر کو تصویر بنانے کا اشارہ کیا۔ نو می نے بھی ہم دونوں کی تصویر بنائی۔ تصویر بن گئی تو میں نے نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔اور ہم آ گے بڑھ گئے ۔۔
باقی احوال اگلی قسط میں۔۔