• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عرب امارات کے دروازے پر (قسط 6 ) .. انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جنوری 15, 2020
in کالم
0
عرب امارات کے دروازے پر  (قسط   6  ) .. انجم صحرائی

دو دن آرام کے بعد جب طبیعت قدرے بہتر ہو ئی تو سب گھر والوں نے ایک بار پھر سیر سپاٹے کے پرو گرام ڈسکس کر نے شروع کر دیئے، مگر میں سر گو شیوں میں ہونے والی اس ساری کھسر پھسرسے بے خبر تھا ۔۔

دادا ابو آپ کی طبعت ٹھیک ہے نا ، آپ بھی چلیں نا ہمارے ساتھ ۔۔ اچانک علشبہ نے میرے کندھوں کے ساتھ نر می سے جھو لتے ہو ئے پو چھا
کد ھر بیٹا جی۔۔ کہاں جانا ہے آپ لو گوں نے ، میں با لکل ٹھیک ہوں ، چلوں گا تمہارے ساتھ ۔۔ علشبہ نے میرا جواب سنتے ہی خوشی سے واؤ کا ایک نعرہ لگایا اور میرے کمرے سے نکل گئی ۔۔ تھوری ہی دیر میں ہم سب گھر والے نو می کی گاڑی میں میرا کل گارڈن ) Dubai Miracle Garden) کی طرف جا رہے تھے

جدید ماڈرن دو بئی بارے ایک کلاسک سی روائت بھی سنائی جاتی ہے ۔ میں نہیں جا نتا کہ اس کہانی میں کتنی حقیقت ہے مگر مجھے عزم و ارادہ کی یہ داستان ایک ایسے پا کستانی دوست نے سنائی جو کافی عر صہ سے دو بئی میں رہ رہے ہیں۔ یہاں اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ کہانی سنانے والی شخصیت کا تعلق لیہ سے با لکل نہیں بلکہ یہ اسلام آ باد سے ہیں اور کافی عرصہ سے دو بئی میں مقیم ہیں یہ وضاحت میں نے اس لئے کی کہ مبادا میرے قارئین یہ سمجھ لیں کہ یہ کہانی دو بئی میں رہنے والے کسی لیہ وال نے ہی سنائی ہو گی نہیں ایسا قطعا نہیں ، وہ اس لئے کہ دو بئی میں کسی لیہ وال سے لیہ کی دال کھانا اتنا آ سان نہیں ، خیر یہ کہانی پھر سہی۔

دو بئی بارے کلاسک روائت کچھ یوں ہے کہ عشروں قبل دو بئی ریت کا لق و دق صحرا تھا اور ریت کے ٹیلوں پر بسنے والے بدو وں کا کاروبار اونٹ پا لنا تھا ۔ ایسے حالات میں مو جودہ امیر دو بئی الشیخ راشد بن مکتوم حصول تعلیم کے لئے ولائت گئے ۔ تعلیم مکمل ہو ئی تو فارغ التحصیل ہو نے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان سے پو چھا گیا کہ وہ اب تعلیم مکمل کر نے کے بعد مستقبل میں کیا کر نا پسند کریں گے ؟ اس سے پہلے کہ الشیخ جواب دیتے کسی واقف حال نے لقمہ دیا کہ یہ دو بئی واپس جا کر اپنے او نٹوں کو پڑھائیں گے۔ کہتے ہیں مذاق میں کہی ہو ئی یہ بات نو جوان راشد بن مکتوم کے لئے چیلنج بن گئی اور الشیخ نے اسی وقت مصمم ارادہ کر لیا کہ وہ اپنے ملک کو دنیا کا ایک ایساخطہ بنا ئیں گے جو امن، خوشحالی ا ور خوبصورتی میں یکتا اور اپنی مثال آپ ہو گا ۔۔جدید دو بئی الشیخ راشد بن مکتوم کے اسی عزم و ارادے اور خواب کی تعبیر ہے

دو بئی میراکل گارڈن بھی اسی خواب کی تعبیر کا ایک خوبصورت سنہری باب ہے ، اگر آپ دو بئی کی سیر کو گئے ہیں اور آپ نے میرا کل گارڈن کی سیر نہیں کی تو جیسے ہمارے پا کستان میں کہا جاتا ہے کہ جنے لاہور نئی ویکھیا اوہ جمیا ای نئی کے مصداق بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ اگر دو بئی آکر آپ نے میرا کل گارڈن نہیں دیکھا تو پھر آپ نے دو بئی آئے ہی نہیں ۔۔

انسائیکلو پیڈیا کے مطا بق Dubai Miracle Garden کی تعمیر دو مرحلوں میں تکمیل پائی کے پہلے مرحلے کا افتتاح ویلنٹائن ڈے
2013 کے موقع پر کیا گیا ۔11 ملین ڈالر کے تخمینہ سے 72 ہزار میٹر رقبہ پر تعمیر ہو نے والے اس جادوئی باغ کی تعمیرکا پہلا مرحلہ 2013 کے وسط میں شروع ہوا اور اکتوبر میں مکمل ہوا ۔ Dubai Miracle Garden کہتے ہیں کہ دوبئی مارکل گارڈن میں مختلف اقسام کے 250 ملین پھول اور 50 ملین سے زیادہ پو دے پا ئے جاتے ہیں۔ اسی گارڈن میں دنیا کا سب سے منفرد دو بئی بٹر فلائی گارڈن بھی موجود ہے جہاں 26 اقسام کی 15ہزار سے زیادہ اقسام کی مختلف رنگ برنگی تتلیاں گارڈن دیکھنے والوں کا استقبال کرتی ہیں ۔

امن، محبت کے متوا؛لوں نے دو بئی مارکل گارڈن میں ایک A380ایئر بس کو پھولوں سے لاد کر گلدستہ بنا رکھا ہے، پورے گارڈن میں جسامت اور اونچائی کے اعتبار سے رنگ برنگے پھو لوں کا یہ گلدستہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتا ہے ۔ دو بئی میراکل گارڈن میں گنگناتی جھیلیں اٹھکیلیا ں کرتے پرندے بڑے بڑے مکی ہا ؤسز اور جھولوں سمیت بہت کچھ ہے اتنا کچھ کہ دیکھنے والا تھکنے کے باوجود نہیں تھکتا ۔

جب ہم وہاں پہنچے تو سہہ پہر تھی وقت گذرنے کا پتہ بھی نہیں چلا کہ شام ہو گئی ۔ ڈھلتی شام میں رنگ برنگی لا ئٹس اور قمقموں کی خوبصورتی دید نی تھی یہیں میری ملاقات انڈیا سے آ ئے ہوئے ایک عمر رسیدہ جوڑے سے ہو ئی۔ وہ ایک دوسرے کی تصاویر لینے میں مصروف تھے میں عمرہ رفتہ کے اس خوبصور ت جوڑے کو دیکھنے لگا ۔ جب خاتون نے اپنے ہم سفر کی پکچر لے لی تو میں نے ہائے کرتے ہو ئے نو جوان بزرگ کی طرف ہاتھ بڑھایا میں نے اپنا تعارف کراتے ہو ئے ان سے ان کے بارے پو چھا تو وہ میرا ہاتھ گرمجوشی سے دباتے ہو ئے بولے میں بمبئی سے ہوں۔۔
کیا عمر ہے آ پ کی ۔۔ نو جوان بزرگ نے استفسار کیا
میری عمر 64 ہے۔۔ میں نے اپنی عمر بتائی
اور میں 84 کا ہوں ۔۔ انہوں نے بے ساختہ قہقہہ لگاتے ہو ئے بتایا
میرے ساتھ پکچر بنانا پسند کریں گے۔۔ میں نے مسکراتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔۔کیوں نہیں ۔۔ انہوں نے یہ کہتے ہو ئے اپنی ہم سفر کو تصویر بنانے کا اشارہ کیا۔ نو می نے بھی ہم دونوں کی تصویر بنائی۔ تصویر بن گئی تو میں نے نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔اور ہم آ گے بڑھ گئے ۔۔

باقی احوال اگلی قسط میں۔۔

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

6 ہفتے میں نواز شریف کا کوئی علاج نہیں ہوا، کس بنیاد پر مزید وقت دیا جائے

Next Post

وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

Next Post
وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
دو دن آرام کے بعد جب طبیعت قدرے بہتر ہو ئی تو سب گھر والوں نے ایک بار پھر سیر سپاٹے کے پرو گرام ڈسکس کر نے شروع کر دیئے، مگر میں سر گو شیوں میں ہونے والی اس ساری کھسر پھسرسے بے خبر تھا ۔۔ دادا ابو آپ کی طبعت ٹھیک ہے نا ، آپ بھی چلیں نا ہمارے ساتھ ۔۔ اچانک علشبہ نے میرے کندھوں کے ساتھ نر می سے جھو لتے ہو ئے پو چھا کد ھر بیٹا جی۔۔ کہاں جانا ہے آپ لو گوں نے ، میں با لکل ٹھیک ہوں ، چلوں گا تمہارے ساتھ ۔۔ علشبہ نے میرا جواب سنتے ہی خوشی سے واؤ کا ایک نعرہ لگایا اور میرے کمرے سے نکل گئی ۔۔ تھوری ہی دیر میں ہم سب گھر والے نو می کی گاڑی میں میرا کل گارڈن ) Dubai Miracle Garden) کی طرف جا رہے تھے جدید ماڈرن دو بئی بارے ایک کلاسک سی روائت بھی سنائی جاتی ہے ۔ میں نہیں جا نتا کہ اس کہانی میں کتنی حقیقت ہے مگر مجھے عزم و ارادہ کی یہ داستان ایک ایسے پا کستانی دوست نے سنائی جو کافی عر صہ سے دو بئی میں رہ رہے ہیں۔ یہاں اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ کہانی سنانے والی شخصیت کا تعلق لیہ سے با لکل نہیں بلکہ یہ اسلام آ باد سے ہیں اور کافی عرصہ سے دو بئی میں مقیم ہیں یہ وضاحت میں نے اس لئے کی کہ مبادا میرے قارئین یہ سمجھ لیں کہ یہ کہانی دو بئی میں رہنے والے کسی لیہ وال نے ہی سنائی ہو گی نہیں ایسا قطعا نہیں ، وہ اس لئے کہ دو بئی میں کسی لیہ وال سے لیہ کی دال کھانا اتنا آ سان نہیں ، خیر یہ کہانی پھر سہی۔ دو بئی بارے کلاسک روائت کچھ یوں ہے کہ عشروں قبل دو بئی ریت کا لق و دق صحرا تھا اور ریت کے ٹیلوں پر بسنے والے بدو وں کا کاروبار اونٹ پا لنا تھا ۔ ایسے حالات میں مو جودہ امیر دو بئی الشیخ راشد بن مکتوم حصول تعلیم کے لئے ولائت گئے ۔ تعلیم مکمل ہو ئی تو فارغ التحصیل ہو نے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان سے پو چھا گیا کہ وہ اب تعلیم مکمل کر نے کے بعد مستقبل میں کیا کر نا پسند کریں گے ؟ اس سے پہلے کہ الشیخ جواب دیتے کسی واقف حال نے لقمہ دیا کہ یہ دو بئی واپس جا کر اپنے او نٹوں کو پڑھائیں گے۔ کہتے ہیں مذاق میں کہی ہو ئی یہ بات نو جوان راشد بن مکتوم کے لئے چیلنج بن گئی اور الشیخ نے اسی وقت مصمم ارادہ کر لیا کہ وہ اپنے ملک کو دنیا کا ایک ایساخطہ بنا ئیں گے جو امن، خوشحالی ا ور خوبصورتی میں یکتا اور اپنی مثال آپ ہو گا ۔۔جدید دو بئی الشیخ راشد بن مکتوم کے اسی عزم و ارادے اور خواب کی تعبیر ہے دو بئی میراکل گارڈن بھی اسی خواب کی تعبیر کا ایک خوبصورت سنہری باب ہے ، اگر آپ دو بئی کی سیر کو گئے ہیں اور آپ نے میرا کل گارڈن کی سیر نہیں کی تو جیسے ہمارے پا کستان میں کہا جاتا ہے کہ جنے لاہور نئی ویکھیا اوہ جمیا ای نئی کے مصداق بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ اگر دو بئی آکر آپ نے میرا کل گارڈن نہیں دیکھا تو پھر آپ نے دو بئی آئے ہی نہیں ۔۔ انسائیکلو پیڈیا کے مطا بق Dubai Miracle Garden کی تعمیر دو مرحلوں میں تکمیل پائی کے پہلے مرحلے کا افتتاح ویلنٹائن ڈے 2013 کے موقع پر کیا گیا ۔11 ملین ڈالر کے تخمینہ سے 72 ہزار میٹر رقبہ پر تعمیر ہو نے والے اس جادوئی باغ کی تعمیرکا پہلا مرحلہ 2013 کے وسط میں شروع ہوا اور اکتوبر میں مکمل ہوا ۔ Dubai Miracle Garden کہتے ہیں کہ دوبئی مارکل گارڈن میں مختلف اقسام کے 250 ملین پھول اور 50 ملین سے زیادہ پو دے پا ئے جاتے ہیں۔ اسی گارڈن میں دنیا کا سب سے منفرد دو بئی بٹر فلائی گارڈن بھی موجود ہے جہاں 26 اقسام کی 15ہزار سے زیادہ اقسام کی مختلف رنگ برنگی تتلیاں گارڈن دیکھنے والوں کا استقبال کرتی ہیں ۔ امن، محبت کے متوا؛لوں نے دو بئی مارکل گارڈن میں ایک A380ایئر بس کو پھولوں سے لاد کر گلدستہ بنا رکھا ہے، پورے گارڈن میں جسامت اور اونچائی کے اعتبار سے رنگ برنگے پھو لوں کا یہ گلدستہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتا ہے ۔ دو بئی میراکل گارڈن میں گنگناتی جھیلیں اٹھکیلیا ں کرتے پرندے بڑے بڑے مکی ہا ؤسز اور جھولوں سمیت بہت کچھ ہے اتنا کچھ کہ دیکھنے والا تھکنے کے باوجود نہیں تھکتا ۔ جب ہم وہاں پہنچے تو سہہ پہر تھی وقت گذرنے کا پتہ بھی نہیں چلا کہ شام ہو گئی ۔ ڈھلتی شام میں رنگ برنگی لا ئٹس اور قمقموں کی خوبصورتی دید نی تھی یہیں میری ملاقات انڈیا سے آ ئے ہوئے ایک عمر رسیدہ جوڑے سے ہو ئی۔ وہ ایک دوسرے کی تصاویر لینے میں مصروف تھے میں عمرہ رفتہ کے اس خوبصور ت جوڑے کو دیکھنے لگا ۔ جب خاتون نے اپنے ہم سفر کی پکچر لے لی تو میں نے ہائے کرتے ہو ئے نو جوان بزرگ کی طرف ہاتھ بڑھایا میں نے اپنا تعارف کراتے ہو ئے ان سے ان کے بارے پو چھا تو وہ میرا ہاتھ گرمجوشی سے دباتے ہو ئے بولے میں بمبئی سے ہوں۔۔ کیا عمر ہے آ پ کی ۔۔ نو جوان بزرگ نے استفسار کیا میری عمر 64 ہے۔۔ میں نے اپنی عمر بتائی اور میں 84 کا ہوں ۔۔ انہوں نے بے ساختہ قہقہہ لگاتے ہو ئے بتایا میرے ساتھ پکچر بنانا پسند کریں گے۔۔ میں نے مسکراتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔۔کیوں نہیں ۔۔ انہوں نے یہ کہتے ہو ئے اپنی ہم سفر کو تصویر بنانے کا اشارہ کیا۔ نو می نے بھی ہم دونوں کی تصویر بنائی۔ تصویر بن گئی تو میں نے نے شکریہ ادا کرتے ہو ئے اجازت چا ہی ۔اور ہم آ گے بڑھ گئے ۔۔ باقی احوال اگلی قسط میں۔۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.