لیہ ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم استحصال منایا گیا
لیہ(صبح پا کستان )ضلع لیہ میں بھی ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے...
لیہ(صبح پا کستان )ضلع لیہ میں بھی ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیر پر بھارت کے...
لاہور. قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی ارکان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، دونوں میں شدید تلخ کلامی...
لاہور ۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری سکول 2 اگست کو کھل جائیں گے۔...
ملتان ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزار نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے...
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آئندہ کسی کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرے...
لاہور: عدالت نے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے ساتھ تنازعے میں گرفتار جہانگیر ترین گروپ کے ایم...
گدھے پر کتابیں لاد دینے سے گدھا عالم، فاضل، پروفیسر، ڈاکٹر، دانشورنہیں بن جاتا،بلکہ وہ صرف وزن اٹھانے والا جانور...
لاہور ، گوجرانوالہ سیالکوٹ یا اپر پنجاب کے کسی شہر سے واپسی پر لیه ، ڈیرہ غازیخان راجن پور یا...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔غاصب بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے انہوں نے کہاکہ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے کشمیرپاکستا ن کا حصہ تھااور رہے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیریوں کو ظلم وبربربت کے ذریعے ان کے بنیادی حق آزادی سے محروم نہیں کیاجاسکتاپاکستان اور عوام کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ہے۔ڈی پی او علی رضانے کہاکہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہرمحاذپر ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گیا انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے جہدو جہدآزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے انہیں اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ریلی سے سی ای او تعلیم شرافت بسرا، ڈی ایس پی رمیز بخاری،الہی بخش جوتہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر اب ایک المیہ سے بڑھ کر انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے یہ بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے وزیر اعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلوں اور اقدامات کی وجہ سے کشمیرکاز کو ایک نئی شناخت ملی ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگی اہلیان لیہ اورپوری قوم کشمیریوں کے استحصال کی مذمت کرتی ہے۔ریلی کے شرکاءنے کشمیریوں بھائیو ں کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی میںشرکاءنے کشمیر کے تصفیہ کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر کشمیری ترانہ بھی چلایا گیا۔ ریلی تھل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔