ڈیرہ غازیخان۔وال چاکنگ اور پوسٹر ہٹاؤ مہم کا تنبیہی دورانیہ ختم . اب گرفتاریاں اور بھاری جرمانے ہوں گے
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں وال چاکنگ اور پوسٹر ہٹاؤ مہم کا تنبیہی دورانیہ ختم . آئندہ وال ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں وال چاکنگ اور پوسٹر ہٹاؤ مہم کا تنبیہی دورانیہ ختم . آئندہ وال ...
لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر وا جد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کو غذائی قلت سے محفوظ بنا ...
راجن پور( صبح پا کستان )ضلع راجن پور میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ پچپن ہزار ٹن مقرر ...
لیہ(صبح پا کستان)انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں اے سی کوراڈینیشن محمد سلیمان تنویر نے لدھانہ میں چیمہ بیکری کے ...
لیہ(صبح پا کستان)جماعت اسلامی کے نائب امیر چوہدری اصغر علی گجر نے سود کے بارے وفاقی شر عی عدالت کے ...
لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین علماء مشائخ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین کوریجہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ علماء مشائخ ...
راجن پور( صبح پا کستان )سول ڈیفنس راجن پور کے زیر اہتمام ملازمین ،عام شہریوں اور سکولوں کے طلباء و ...
لیہ( صبح پا کستان ) ضلعی پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے اس سلسلے میں باہمی روابط ...
ISLAMABAD – A Supreme Court judge on Tuesday invoked curiosity and apparently teased the nation regarding the landmark Panama case ...
نیویارک( مانیٹرننگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ”میسنجر آف پیس “ کا اعزاز دینے ...
لا ہور(صبح پا کستان) ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے اتھارٹی اور...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں وال چاکنگ اور پوسٹر ہٹاؤ مہم کا تنبیہی دورانیہ ختم . آئندہ وال چاکنگ کرنے اور کرانے والوں کی گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے. پرنٹنگ پریس اور وال چاکنگ کے کاروباری افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی . متعلقہ میونسپل کمیٹی سے تحریری اجازت حاصل کرنے والوں کا مواد اشاعت و نشر ہو سکے گا. پنجا ب اور پٹرولنگ پولیس سمیت منتخب نمائندوں اور محکموں کو خصوصی ٹاسک دے دیاگیاہے. اس بات کا فیصلہ کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا. اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ ، خواجہ نظام المحمود ، بیگم نجمہ ارشد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، اسسٹنٹ کمشنرز خالد محمود گوپانگ ، عبدالجبار سمیت نو منتخب نمائندے تاجر تنظیم ، این جی اوز کے عہدیدار اور سرکاری افسران موجود تھے . اجلاس میں بتایاگیاکہ وال چاکنگ ایکٹ کے تحت چھ ماہ قید ، دو ہزارروپے سے 25ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیاجاسکتاہے . بل بورڈ پر تشہیری مواد نشر کرنے کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا ہو گی اور باقاعدہ دورانیہ مقرر کر کے فیس وصول کی جائے گی. کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ مہم کی آڑ میں کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے. کارروائی سے پہلے اور بعد کا منظر تصویری اور ویڈیو ریکارڈ میں پیش کیا جائے. انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا اور وہ خود بھی فیلڈ میں نکلیں گے اور میڈیا کے ساتھ مل کر مہم کا حصہ بنیں گے .کمشنر نے کہاکہ مہم کیلئے میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیل کے ذمہ دار ہوں گے . اجلاس میں اراکین اسمبلی نے شہر کے ساتھ قصبات میں بھی مہم کو موثر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں.