راجن پور( صبح پا کستان )سول ڈیفنس راجن پور کے زیر اہتمام ملازمین ،عام شہریوں اور سکولوں کے طلباء و طالبات کو شہری دفاع بارے آگا ہی ٹریننگ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں لیڈی انسٹرکٹر زسول ڈیفنس انیلہ شکور اور سنجیدہ بخاری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محمد پور کی 160طالبات کو شہری دفاع کی تربیت دی ۔ یہ تربیت سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل کی زیر نگرانی کرائی جا رہی ہے۔لیڈی انسٹر کٹر انیلہ شکور نے آگ بجھانے کے انتظامات کیساتھ کسی بھی ناخواشگوار معاملے سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی بھی تربیت دی۔ علاوہ ازیں اس ٹریننگ میں کسی بھی دہشت گردی سے فوری طور پر نمٹنے کی خصو صی تربیت دی گئی۔انیلہ شکور نے تربیت کے دوران کہا کہ اس ٹریننگ میں ٹرینرز کو موجود ہ حالات میں کہ خودکش بمبار کی پہچان کی خصو صی تربیت دی گئی اور اسکو روکنے کے لئے بھی آگا ہی دی گئی جبکہ آگ لگ جانے کی صورت میں آگ پر قابو پانے کے لئے بھی خصو صی ٹریننگ دی گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹرانسپورٹ کے ذریعے قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے اور کسی محفوظ جگہ منتقل کرنا بھی سکھایا گیا۔ اس ٹریننگ میں طالبات اور سکول کے سٹاف نے شرکت کی۔