ڈیرہ غازیخان ۔ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔ وزیر اعلی شہباز شریف
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس ...
لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ...
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف آج 28 دسمبر کو میانوالی میں چشمہ نیو کلیئر پراجیکٹ تھری ...
راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ضرب عضب میں افسروں کی قربانیوں اور قائدانہ ...
کراچی(مانیٹرننگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج منائی جائے گی۔ذراءع کے مطابق ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس امر کی شاہد ہے کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور انہیں حکومت کے جذبہ خدمت ، ترقیاتی حکمت عملی پر مکمل اعتماد ہے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں نو منتخب میئر شاہد حمید خان چانڈیہ اور ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں میں بلدیاتی اداروں کی اہمیت کسی وضاحت کی محتاج نہیں عوام ان اداروں میں موجود اپنے منتخب نمائندوں سے بجا طور پر مقامی اور اجتماعی مسائل کے بروقت بہترین حل کی توقع رکھتے ہیں قدرت نے آپکو عوام کی خدمت کا ایک زریں موقع عطا کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس موقع کو عوامی توقعات پر پورا اتریں گے جس کا اظہار رائے دہندگان نے آپکو ووٹ دیکر کیا ہے ۔ انہوں نے اپنا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں میرا اور حکومت پنجاب کا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا ۔